آن لائن سٹور یا آن لائن بزنس کی مارکیٹنگ کیسے کی جائے؟

آن لائن سٹور یا آن لائن بزنس کی مارکیٹنگ کیسے کی جائے؟

کیا آپ اپنے آن لائن اسٹور یا آن لائن بزنس کی مارکیٹنگ کے لیے کچھ طریقوں کی تلاش میں ہیں ؟ یا آپ آن لائن مارکیٹنگ سیکھ کر دوسروں کو اپنی سروس دینا چاہتے ہیں اور مہانہ لاکھوں کمانا چاہتے ہیں؟ تو یہ ویڈیو آپ کے لیے ہی ہے۔
دوستو جب تک آپ اپنے سٹور کی مارکیٹنگ نہیں کرتے لوگوں کے لئے اس تک پہنچنا بہت مشکل ہے، آج کے دور میں آن لائن سٹور یا بزنس بنانا کافی نہیں اسے کامیاب کرنے کے لئے اس کی مارکیٹنگ بہت ضروری ہے ۔ہم آپ کو اسے کامیاب بنانے کے لیے کچھ بہترین طریقہ بتائیں گے ۔
تو چلیں شروع کرتے ہیں

1.بلاگنگ کے ذریعے مارکیٹنگ کریں

اپنی ویب سائٹ پر اپنے ڈومین کی اتھارٹی کو فروغ دینے کے لیے بلاگنگ ایک بہترین طریقہ ہے ۔
بلاگ لکھنا اور انہیں شیئر کرنا مارکیٹنگ کی ایک دلچسپ صورت ہے ۔ لیکن اس میں زیادہ وقت دینا پڑتا ہے ۔
اپنی ٹارگیٹ مارکیٹ کے بارے میں سوچیں اور اس میں موجود مسائل کے بارے میں بھی سوچیں پھر آپ کی پروڈکٹ جو اس مسئلہ کے حل میں استعمال ہو اسے استعمال کرتے ہوئے ایسا مواد بنائیں جو آپ کے صارفین کہ مسائل کا حل ہو ۔
یہ سافٹ ٹریڈنگ کی ایک قسم ہے اس سے آپ کے آن لائن سٹور کے فروغ میں مدد ملے گی ۔

2.ریگولر سوشل میڈیا پوسٹنگ

سوشل میڈیا پر اپنے ان لائن سٹور کی مارکیٹنگ کرنا ایک آسان اور یقینی راستہ ہے۔
اس سے آپ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو اپنے سٹور پر انوائٹ کر سکتے ہیں اس سے آپ کی ویب سائٹ کے ٹریفک بھی زیادہ ہوگی ۔
اس کے لیے آپ کو ایسا سوشل میڈیا پلیٹ فارم منتخب کرنا ہے جس میں آپ مستقل کام کر سکیں ۔
چاہے وہ انسٹاگرام ،فیس بک ،پنٹرسٹ یا کوئی بھی ایک اور چیز ہو لیکن کوئی ایسا پلیٹ فارم ہو جہاں آپ کو مارکیٹنگ کرنے میں آسانی ہو ۔

3۔ای میل مارکیٹنگ

اگر آپ نے ابھی تک آن لائن مارکیٹنگ شروع نہیں کی تو آپ کو شروع کرنی چاہیے ۔ یہ مارکیٹنگ کا ایک طاقتور طریقہ ہے ۔
آن لائن بزنس کے مالک کی حیثیت سے ای میل کی فہرست بھی آپ کے ٹولز میں سے ایک ٹول ہے ۔
ای میل فہرست میں دو طرح کے لوگ آتے ہیں۔
پہلے نمبر پر وہ لوگ جنہوں نے آپ سے خریداری کی ہے
دوسرے نمبر میں وہ لوگ جنہوں نے آپ کی پیشکش میں دلچسپی ظاہر کی ہے ۔
آن لائن سٹور میں آن لائن بزنس اونر کی حیثیت سے آپ کو مارکیٹنگ کے لئے ای میل فہرست تیار کرنی چاہیے یہ آپ کے لیے کافی مددگار ثابت ہوگی ۔

4.سوشل میڈیا پرسنالٹیز کوفری گفٹ بھیجیں

مارکیٹنگ کا ایک اور ذریعہ جو آجکل بہت مشہور ہے وہ یہ کہ سوشل میڈیا پرسنلٹیز کو فری گفٹ بھیجواۓ جاتے ہیں ۔اور ان سے کہا جاتا ہے کہ وہ اپنی ویڈیوز میں ان پروڈکٹس کا جائزہ کریں ۔
اس طرح ان کے فالورز ان کی سفارش کی پروڈکٹ خریدتے ہیں۔جس سے آپ کے کاروبار میں اضافہ ہوتا ہے ۔

05۔گیسٹ بلاگ پوسٹ لکھیں

اپنے برانڈ کا نام مشہور کرنے کے لیے اب دوسرے بلاگرز کے لیے گیسٹ پوسٹ بھی لکھ سکتے ہیں ۔آن لائن بلاگز لکھنے کے لیےایسے لوگوں کو تلاش کریں جو آپ کی صنعت سے وابستہ ہوں اور وہ کامیابی سے اپنا آن لائن سٹور چلا رہے ہوں۔ وہاں لکھنے سے آپ کو مشہوری ملے گی مزید کسٹمرز بھی۔

6۔مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارم آزمائیں

بعض اوقات ہم کوئی ایک سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر کر لیتے ہیں اور اس پر مارکیٹنگ کرتے رہتے ہیں لیکن مسلسل مارکیٹنگ سے بھی ہمیں اچھے نتائج نہیں ملتے تو اس صورت میں آپ کو گھبرانا نہیں ہے ۔
آپ اپنا سوشل میڈیا پلیٹ فارم بدل کر اپنی مارکیٹنگ کو جاری رکھ سکتے ہیں ۔اور آپ کو مجھ پر سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر بدلتے رہنا چاہیے تاکہ زیادہ تر لوگوں کی رسائی میں آپ کی پروڈکٹ رہے ۔

7۔مشہور شخصیات کے انٹرویوز

مشہور شخصیات کے انٹرویو کرتے ہوئے اپنی ویب سائٹ پر انہیں پوسٹ کرنا مارکیٹنگ کی ایک کامیاب طرز ہے ۔
آپ اپنے آن لائن سٹور سے کچھ اہم پروڈکٹس جو مشہور شخصیات استعمال کرتی ہوں انہیں استعمال کروا کر ان کے انٹرویوز لے سکتے ہیں ۔اس کے لیے ہوسکتا ہے کہ آپ کو کچھ ادائیگی بھی کرنی پڑے۔ لیکن اس سے آپ بہت بڑی تعداد میں کسٹمرز حاصل کر سکیں گے ۔

8۔اپنے آن لائن سٹور کی ویب سائٹ کو بہتر بنائیں

اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ کے آن لائن سٹور کی رسائی ہر شخص تک ممکن ہو ۔
ویب سائٹ کو بہتر بنانے کے لئے بے شمار ٹولز موجود ہیں ۔
اپنی پروڈکٹ کو آسان الفاظ میں محفوظ کریں تاکہ کوئی بھی صارف گوگل پر سرچ کرے تو آسانی سے آپ کی پروڈکٹ تک پہنچ جائے ۔

9۔گوگل اشتہارات سے ٹریفک چلائیں

اپنی آن لائن سٹور کو مارکیٹ کرنے کا ایک طریقہ یہ ہے کہ آپ گوگل کے ذریعے اپنے اشتہارات چلائیں ۔اس کے لئے آپ کو گوگل کو ادائیگی کرنی پڑے گی لیکن یہ آپ کے لیے بہت مددگار ثابت ہوگا ۔گوگل کے پاس ٹولز موجود ہیں جو پیڈ اشتہارات کو آسان بنا دیتے ہیں مثال کے طور پر ایک چھوٹا سا لفظ لکھنے پر بھی گوگل آپ کے سٹور کو صارف کے سامنے کھول دے گا۔

10۔ایک ملحق پروگرام بنائیں

اپنے آن لائن سٹور کے لیے ایک ایفیلیٹ پروگرام بنا کر آپ دوسرے لوگوں کو اپنے آن لائن سٹور کی مارکیٹنگ کی اجازت دیتے ہیں ۔
بہت سے بلاگرز اور ان لائن بزنس مین یہ کام کر رہے ہیں ۔
اس میں اب دوسرے لوگوں کو پیسے دے کر ان سے اپنی مارکیٹنگ کروا سکتے ہیں ۔
جب آپ کوئی ایفیلیٹ پروگرام بناتے ہیں تو لوگ آپ کی پروڈکٹ کو اپنے نیٹ ورک یا ویب سائیٹ پر شئیر کرنے کے لئے سائن اپ کرتے ہیں ۔اس کے بدلے میں وہ ہر چیز کہ بکنے پر اپنا کمیشن وصول کر لیتے ہیں ۔
ایفلیٹ مارکیٹنگ کے بہت سے پلیٹ فارم موجود ہیں جیسے فلیکس آفرز،کمیشن جنکشن اور امپیکٹ ریڈیس وغیرہ موجود ہیں جاب کو اپنا ایفیلیٹ الحاق پروگرام ترتیب دینے میں مدد کرتے ہیں

_11۔سوشل میڈیا پر مقابلہ جات منعقد کریں

لوگوں کو گیمز کھیلنا اور جیتنا بہت پسند ہے ۔
اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو استعمال کرتے ہوئے اس قسم کے مقابلہ جات منعقد کر سکتے ہیں ۔اس طرح آپ کے آن لائن سٹور پر زیادہ سے زیادہ لوگ وزٹ کریں گے ۔
مقابلے میں شرکت کے لیے لوگوں کی ای میل ایڈریس بھی حاصل کر سکتے ہیں۔اس کے بعد آپ ان میں سے کسی ایک کو فاتح بنا کر اپنے سٹور سے کوئی چیز انعام کے طور پر بھی دے سکتے ہیں ۔ایسا کرنے سے آئندہ کے لیے بھی لوگ آپ کے اس مقابلے میں شرکت کرنے کے لیے پرجوش ہوں گے اور آپ کو اگلی دفعہ پہلے سے زیادہ وزیٹرز ملیں گے ۔

12.ویڈیو بنائیں

آجکل مارکیٹنگ کے لئے ویڈیو گرافی کو بہت اہمیت حاصل ہے ۔
بہت سارے آن لائن سٹور روزانہ کی بنیاد پر اپنی پروڈکٹس کی ویڈیوز بنا کر اپنے فیس بک پیج اور اپنی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کرتے ہیں اس میں اپنا اسٹور پر نئ آنے والی پروڈکٹس , پہلے سے موجود پروڈکٹس پر ڈسکاؤنٹ وغیرہ کے بارے میں بتاتے ہیں ۔جس سے ان کے صارفین ان سے جڑے رہتے ہیں ۔اور ہمیشہ نئی آنے والی پراڈکٹس یا ڈسکاؤنٹ کا انتظار کرتے ہیں ۔
کیا آپ مکمل مارکیٹنگ سیکھ کر دوسروں کو اپنی سروس دینا چاہتے ہیں اور مہانہ لاکھوں کمانا چاہتے ہیں یا پھر اپنے بزنس جو گرو کرنا چاہتے ہیں تو ابھی علمی سٹی کا سوشل میڈیا مارکیٹنگ کورس کریں

Leave a Comment