بائیولوجی کے سٹوڈنٹس کے لیے بہترین کیریئر

بائیولوجی کے سٹوڈنٹس کے لیے بہترین کیریئر

آپشنز کی۔ ایف ایس سی کے بعد اکثر طلبہ اپنے کیرئیر کو لے کر بہت پریشان ہوتے ہیں انہیں سمجھ نہیں آرہا ہوتا کہ وہ کونسی ایسی ڈگری لیں جس سے وہ مستقبل میں اچھا نام اور پیسہ کما سکیں۔ ایف ایس سی دو طرح کی ہوتی ہے ایف ایس سی پری میڈیکل اور ایف ایس سی پری انجینئرنگ۔ آج ہم ایف ایس سی پری میڈیکل کے سٹوڈنٹس کے متعلقہ کیریئر آپشنز پر بات کریں گے۔

1.میڈیکل MBBS

میڈیکل ایم بی بی ایس کرنے کے لئے ایف ایس سی کے بعد آپ کو داخلے کا امتحان دینا پڑتا ہے۔ جس میں ہزاروں کی تعداد میں طالبعلم شرکت کرتے ہیں اس لیےمقابلہ بہت بڑھ جاتا ہے۔ اور چند سب سے زیادہ نمبر لینے والے طالب علم ہی گورنمنٹ کالج میں ایڈمیشن حاصل کر پاتے ہیں۔
آپ کے ایف ایس سی کے مارکس، میٹرک کے مارکس اور داخلے کا امتحان کے مارکس مل کر آپ کا میرٹ بناتے ہیں جتنا اچھا میرٹ ہوتا ہے اتنی آسانی سے میڈیکل کالج میں داخلہ مل جاتا ہے۔
ایم بی بی ایس کرنا اچھے کیرئیر کے لیےکافی نہیں ہے۔ بلکہ اچھی سیٹ اور پوزیشن حاصل کرنے کے لئے پوسٹ گریجویٹ کی ڈگری بھی حاصل کرنی پڑتی ہے۔ جس سے آپ اس فیلڈ میں اچھی انکم کے ساتھ ساتھ اچھی سیٹ بھی حاصل کر سکتے ہیں۔

2.ویٹرنیٹی سائنس

ویٹرنٹی سائنس کو عام الفاظ میں جانوروں کا ڈاکٹر بھی کہا جاتا ہے۔ آج سے پہلے تک یہ فیلڈ اتنی پسند نہیں کی جاتی تھی اس لیے اس فیلڈ میں کم ہی لوگ آتے ہیں لیکن جیسے جیسے لوگوں میں پالتو جانور پالنے کا رجحان بڑھ رہا ہے ویسے ویسے انہیں ویٹرنٹی ڈاکٹرز کی ضرورت بھی پڑتی ہے۔
اس فیلڈ میں ایم بی بی ایس کی نسبت کمپٹیشن ذرا کم ہے اور آپ اس کی پریکٹس کے اچھے پیسے کما سکتے ہیں۔
آپ کو کسی گورنمنٹ ہوسپٹل میں بھی آسانی سے جاب مل جاتی ہے اور آپ اپنا پرائیویٹ کلینک بھی اچھے علاقے میں چلا کر اچھے پیسے کما سکتے ہیں۔ آج کل اس فیلڈ کو بھی برا نہیں سمجھا جاتا بلکہ لوگوں کو اس کی ضرورت اور اہمیت کا اندازہ اچھے سے ہو چکا ہے۔

3.ہومیوپیتھک ڈاکٹر

کیریئر آپشنز پر بات ہو ایف ایس سی کے سٹوڈنٹس کے لیے جو بہترین کیریئر آپشنز ہیں اسے ایک ہومیوپیتھی بھی ہے۔
آج کے دور میں زیادہ سے زیادہ لوگ ہومیوپیتھک طریقہ علاج کو پسند کرتے ہیں اور وہ اسی طریقہ علاج سے اپنی بیماریوں کا علاج چاہتے ہیں۔
اگر آپ اس ڈگری کو اپنے کیریئر کے طور پر استعمال کرنا چاہتے ہیں تو یہ ایک بہترین انتخاب ہوگا۔جو آنے والے دور میں آپ کو ایک کامیاب کیریئر کی طرف لے جائے گا۔

4.ڈینٹل ڈاکٹر

ایف ایس سی کے طالب علموں کے لئے دانتوں کا ڈاکٹر کی آپشن موجود ہوتی ہے۔ آپ Bds کی ڈگری لے کر دنیا کے کسی بھی کونے میں پریکٹس کر سکتے ہیں۔ ڈینٹسٹ کے پاس زیادہ لوگوں کا رش نہیں ہوتا اس کے باوجود وہ اچھا خاصا پیسہ کماتے ہیں وہ چھوٹے سے چھوٹے ٹریٹمنٹ کا بھی کافی زیادہ چارج کرتے ہیں۔
یہ اب آپ پر منحصر ہے کے آپ کتنے کلائنٹ حاصل کر لیتے ہیں جتنے زیادہ لوگ آپ کو وزٹ کریں گے اتنی ہی زیادہ انکم آپ حاصل کر لیں گے۔

5.بی فارمیسی

میڈیکل کے سٹوڈنٹس کے لیے بی فارمیسی ڈگری بھی کافی اہمیت کی حامل ہے۔ بی فارمیسی کرنے کے بعد ایم فارمیسی کی ڈگری حاصل کی جاتی ہے۔ اس ڈگری کو کمپلیٹ کرنے کے بعد آپ کسی بھی فارماسوٹیکل کمپنی میں جاب کر سکتے ہیں یا پھر لیکچرار کے طور پر کسی کالج میں اسی سبجیکٹ کو پڑھا سکتے ہیں۔ اگر آپ میڈیکل کا سٹوڈنٹ ہیں اور آپ کو پڑھانے کا بھی شوق ہے یہ فیلڈ آپ کے لئے کافی کارآمد ثابت ہو سکتی ہے۔ چار سال کے اس ڈگری کو مکمل کرنے کے بعد آپ کو ڈرگ کنٹرول ڈیپارٹمنٹ یا کسی بھی فارمیسی میں بہت آسانی سے جاب مل سکتی ہے۔ اس فیلڈ میں بھی کی کرنے کا کافی مارجن ہے۔

6.فارما ڈی

یہ ڈگری بی فارمیسی ایم فارمیسی اور ایم بی بی ایس کے ملاپ سے بنتی ہے۔ یہ کافی مشکل ڈگری ہے۔ لیکن اگر آپ اس ڈگری کو کر لیتے ہیں تو آپ کو بہت اچھی جاب بڑی آسانی سے مل سکتی ہے۔ اور آپ کے ترقی کرنے کے چانسز کسی بھی اور کیریئر کی نسبت اس میں بہت زیادہ ہیں۔
لیکن یہ ڈگری کمپلیٹ کرنا ہر کسی کے بس کی بات نہیں یہ بہت زیادہ محنت اور ذہانت سے مکمل کی جا سکتی ہے۔

7.بی ایس سی کورسز

ایف ایس سی کے بعد اگلا کورس جو ہم کر سکتے ہیں وہ بی ایس سی ہے۔ بی ایس سی کے بعد بھی ایک ڈگری حاصل کی جا سکتی ہے جسے ایم ایس سی کہتے ہیں۔
ڈگری حاصل کرنے کے بعد آپ کو ٹیچر ریسرچر یا گورنمنٹ جاب مل سکتی ہے چار سال کی ڈگری ہے۔ اور اس کی بہت زیادہ فیلڈز ہیں۔
بی ایس سی بائیو کیمسٹری
بی ایس سی بائیولوجی
بی ایس سی کیمسٹری
بی ایس سی فزکس
بی ایس سی انوائرنمنٹل سائنس
بی ایس سی بائیو ٹیکنالوجی
بی ایس سی نرسنگ
بی ایس سی فزیوتھراپی
بی ایس سی ان ریڈیالوجی
بی ایس سی ایگریکلچر
بی ایس سی اسپورٹ سائنس
بی ایس سی سائنس اینڈ نیوٹریشن
بی ایس سی اڈیالوجی
بی ایس سی ان باٹنی
اور اسی طرح ہم بی ایس سی کی بہت ساری برانچز ہیں جنہیں کر کے آپ کسی بھی فیلڈ میں ایک اچھا کیریئر بناسکتے ہیں اور اچھی سیٹ اور پوزیشن حاصل کر سکتے ہیں۔

8.ڈپلومہ کورسز

ایف ایس سی کرنے والے سٹوڈنٹس کے پاس ڈپلومہ کورسز کرنے کی سہولت بھی موجود ہوتی ہے۔ آپ جو بھی کورس کرنا چاہتے ہیں اس کی ویب سائٹ پر جا کر اس کے بارے میں معلومات حاصل کرکے کر سکتے ہیں۔
کچھ مشہور کورسز کے بارے میں ہم آپ کو بتاتے ہیں جیسا کہ
ڈپلومہ ان ہاسپٹل مینیجمنٹ
ڈپلومہ ان لیب مینجمنٹ
ڈپلومہ ان نرسنگ
ڈپلومہ ان ریٹیل مینجمنٹ
ڈپلومہ ان ایجوکیشن ٹیکنالوجی
ڈپلومہ ان ڈیری ٹیکنالوجی
ڈپلومہ ان یوگا ایجوکیشن
اے این ایم
جی این ایم
ان ڈپلومہ کورسز کو کرنے کے بعد آپ ان سےمتعلق کسی بھی فیلڈ میں اپنا کیریئر شروع کر سکتے ہیں۔

9.بیچلر آف ہومیوپیتھک اینڈ سرجری

ہومیوپیتھک طریقہ علاج آجکل کامیابی سے لوگوں میں اپنایا جا چکا ہے۔ لوگ ایلوپیتھک سے زیادہ ہومیو پیتھک ادویات کا استعمال کرنا بہتر سمجھتے ہیں کیوں کہ ان ادویات کا کوئی سائیڈ افیکٹ نہیں ہوتا اس لئے لوگوں کا رجحان ہومیوپیتھک میڈیسن کی طرف بہت بڑھ چکا ہے۔ نہ صرف پاکستان میں بلکہ بیرون ملک اس طریقہ علاج کو ترین سمجھا جاتا ہے اس لیے اگر آپ بیچلر آف ہومیوپیتھک اینڈ سرجری کا کورس کرتے ہیں تو آپ دنیا میں کسی بھی جگہ جاکر اپنی پریکٹس میں ابھی سے شروع کر سکتے ہیں اس ڈگری کو مکمل کرتے ہی آپ کو ڈاکٹر کا ٹائٹل بھی مل جاتا ہے
یہ کورس ساڑھے چار سال کا ہے اور اس کے بعد ایک سال کی بلا معاوضہ انٹرنشپ کرنا ہوتی ہے اس لیے کہا جاسکتا ہے بی اے کورس سارے پانچ سال کا ہے۔ اگر آپ اس فیلڈ کو اپناتے ہیں آپ مستقبل میں کافی آگے جا سکتے ہیں۔

10.بیچلر آف فزیوتھراپی

اس کورس کو BPT بھی کہتے ہیں یہ کورس چار سال کا ہوتا ہے اس کورس کے بعد چھے مہینے انٹرنشپ کرنی پڑتی ہے اس لیے کہہ سکتے ہیں کہ یہ کورس ساڑھے چار سال کا ہے کورس کو کرنے کے بعد آپ کسی ہوسپٹل سکول جم کلینک یا کسی بھی کالج میں اپنی پریکٹس شروع کر سکتے ہیں۔

11.بیچلر آف یونانی میڈیسن اینڈ سرجری

بیچلر آف یونانی میڈیسن اینڈ سرجری کو BUMS بھی کہتے ہیں یہ تقریبا ساڑھے چار سال کا کورس ہے اور اس کے بعد ایک سال کی مزید انٹرنشپ کرنی ہوتی ہے اس لیے کل ملا کر ساڑھے پانچ سال کی یہ ڈگری ہے یہ کورس کرنے کے بعد بھی آپ کو ڈاکٹر کا ٹائٹل مل جاتا ہے آپ اس فیلڈ میں اپنی پریکٹس شروع کر سکتے ہیں۔

12.بیچلر آف آڈیالوجی سپیچ لینگویج اینڈ پتھالوجی

اس کورس کے اندر آپ سکتے ہیں
آڈیالوجی
‏ہیرنگ ڈس آرڈر
سپیچ تھراپی
ہیئرنگ ایمپلانٹیشن
یہ کورس بھی چار سال کا ہے اس کے بعد ایک سال کی انٹرنشپ ہے اس کورس کو کرنے کے بعد آپ کو جن اداروں میں جابس مل سکتی ہیں وہ درج ذیل ہیں
مارکیٹنگ آف ہیئرنگ ایمپلانٹس
ریہیبلیٹیشن ‏سکول اور ہسپتال
اسپیشل سکولز اور انسٹیٹیوٹس
ہیرنگ مینوفیکچرنگ فیکٹریز
ان سب جگہوں پر آپ کا ایک بہترین کیریئر آپ کا انتظار کر رہا ہوگا۔
امید ہے آج کی اس ویڈیو میں ایف ایس سی بیالوجی کے اسٹوڈنٹس کو اپنا کیریئر چننے کے لئے کافی رہنمائی ملی ہوگی۔ ان میں سے کوئی نہ کوئی فیلڈ ضرور آپ کے لیے کامیابی کا ذریعہ بنے گی۔

Leave a Comment