فائیور سے پیسے کمانے کے 10 طریقے

فائیور سے پیسے کمانے کے 10 طریقے

آج کے دور میں ڈیجیٹل سروسز کی بہت ڈیمانڈ ہے۔اور بہت سے لوگ سروسز حاصل کرنا چاہتے ہیں اور ان کی قیمت دینے کو بھی تیار ہوتے ہیں۔ ایسی سروسز دینے کے لیے فائیور ایک بہترین پلیٹ فارم ہے۔
یہاں آپ کے لیے کسٹمر ڈھونڈنا بہت آسان ہو جاتا ہے ۔آپ کو کہیں بھی جانے کی ضرورت نہیں بلکہ آپ گھر بیٹھ کر کسٹمرز کے ساتھ ڈیل کر سکتے ہیں اور گھر پر ہی رہ کر کام کر سکتے ہیں اور گھر پر رہتے ہوئے ہی اپنی ادائیگی وصول کرسکتے ہیں۔ شروعات میں آپ کو لگ سکتا ہے کہ آپ اچھی آمدنی حاصل نہیں کر رہے ہیں۔ لیکن اگر آپ کے پاس اپنے ٹاسک کو جلدی مکمل کرنے کی صلاحیت موجود ہےتو آپ زیادہ سے زیادہ پروجیکٹ حاصل کرکے اپنی آمدنی میں خاطر خواہ اضافہ کرسکتے ہیں۔
آج کی اس ویڈیو میں ہم آپ کو کچھ ایسی سکلز کے بارے میں بتائیں گے جن کع سیکھ کر آپ فری لانسنگ پلیٹ فارمز سے پیسے کما سکتے ہیں۔
ویڈیو شروع کرنے سے پہلے آپ جلدی سےہمارے چینل کو سبسکرائب کر لیں اور بیل آئیکون پر بھی کلک کر دیں۔

1۔ سوشل میڈیا سروسز دیں

آپ کو یہ بات حیران کردے گی کہ فائیور پر جو سروسز دی جاتی ہیں وہ زیادہ تر ٹویٹر پوسٹس فیس بک پرموشنز یا گوگل پروموشن وغیرہ ہوتی ہیں۔ لوگ اپنی ویب سائٹ پر ٹریفک حاصل کرنے کے لئے ادائیگی کرنے کے لئے تیار رہتے ہیں آپ ان کو یہ سروس دیں اور پیسے کمائیں۔ اور اس وقت سوشل میڈیا سروسز کی فری لانسنگ میں سب سے زیادہ ڈیمانڈ بھی ہے۔

2۔ گرافک ڈیزائینگ

ناظرین اگر آپ کے اندر گرافک ڈیزاٸیننگ کی مہارت موجود ہے اور آپ اِس میں مہارت بھی رکھتے ہیں تو آپکو ہاتھو ہاتھ کام مل سکتا ہے۔ جی ہاں ناظرین گرافک ڈیزاٸننگ میں ناصِف آپکو کام جلدی اور آسانی سے مل جاتا ہے بلکہ آپ اِس سے اچھے خاصے پیسے بھی کما سکتے ہیں۔ آپ فری لانس ویب ساٸیٹس کے زریعے انٹرنیشنل کلاٸینٹس کے ساتھ کام کرکے زیادہ آمدنی کرسکتے ہیں۔
اگر آپ فوٹو شاپ کا استعمال کرتے ہوئے تصویروں کی بیک گراؤنڈ چینج کرنا جانتے ہیں تو فری لانسنگ پلیٹ فارمز پر آپ کو ایسے بہت سے کسٹمرز ملیں گے جو اپنی تصاویر بیک گراؤنڈ چینج کروانا چاہتے ہیں اس کے لئے وہ پیمنٹ بھی کرتے ہیں۔

3۔ ویڈیو ایڈیٹنگ

اگر آپ ویڈیو ایڈیٹنگ کے ماہر ہیں تو آپ کو فری لانسنگ سائٹس پر اپنی ویڈیو ایڈیٹنگ سروس پیش کرنی چاہیے۔ آج کے دور میں ہر چھوٹی یا بڑی کمپبی کو اپنی مارکیٹنگ کرنے کے لیے ویڈیو اشتہارات کی ضرورت پرتی ہے اور وہ فری لانسنگ ویب سائیٹس میں ایسے ایڈیٹرز کو ڈھونڈتے ہیں جو مناسب پیسوں میں اچھی ویڈیو بنا کر دے سکیں۔ اج کل ویڈیو ایڈیٹرز کی فری لانسنگ دنیا میں کافی زیادہ ڈیمانڈ ہے۔

4- کونٹینٹ رائیٹنگ

اگر آپ ایک ہاٶس واٸف ہیں اور گھر بیٹھے کام کرنا چاہتی ہیں تو مواد کی تحریر(Content writing )سے بہتر آپکے لٸے کوٸی کام نہیں ہوسکتا۔ اگر آپ لکھنے میں دلچسپی رکھتی ہیں تو یقین کریں آپ اپنی مہارت اور محنت کے بل بوتے پر گھر بیٹھے فری لانسنگ کے زریعے ٹھیک ٹھاک رقم کما لیں گی۔ لیکن اِسکا مطلب یہ نہیں کہ یہ جاب محض خواتین کے لٸے بلکہ یہ ہر اُس انسان کے لٸے ہے جسے لکھنے سے شغف ہو اور وہ گھر بیٹھے پیسے کمانا چاہتا ہو۔ آپ مختلف فرہ لانسنگ پلیٹ فارمز جیسا کہ فائیور پر اکاٶنٹ بناکر لوگوں تک اپنی سروسز پُہنچاسکتے ہیں۔

5۔ وریڈ پریس

ورڈ پریس دُنیا کا سب سےمقبول ترین سائٹ بلڈر ہے جہاں چھوٹے بلاگ سے لے کر بڑی کارپوریشن کمپنی کی ویب سائٹ بنائی جا سکتی ہیں۔ آج کل ہر چھوٹی یا بڑی کمپنی اپنی پروفیشنل ویب سائیٹ بنانے کے لیے ماہر لوگوں کو ڈھونڈتی رہتی ہیں۔ آپ ورڈ پریس کی مختلف سروسز فائیور پر ایسے لوگوں کو دے سکتے ہیں۔

6- ورچوئل اسسٹنٹ بنیں

ورچوئل اسسٹنٹ وہ ہوتا ہے جو دوسرے لوگوں کا بزنس ہیںڈل کرنے میں آن لائن گھر بیٹھے ہوئے ان کی مدد کرتا ہے۔ آسان الفاظ میں آپ یہ کہ لیں کہ ورچوئل اسسٹنٹ ایک آن لائن مینیجر ہوتا ہے۔ آپ جس ملک میں رہتے ہیں اس ملک کے لوگوں کی دلچسپی دیکھتے ہوئے ورچوئل اسسٹنٹ کی سروس فائیور پر دی جا سکتی ہے۔ ورچوئل اسسٹنٹ کے طور پر آپ ایک یا دو گھنٹے کام کرتے ہوئے اچھے پیسے بنا سکتے ہیں۔ آج کل ایمازون ورچوئل اسسٹنٹ کی بہت زیادی ڈیمانڈ ہے

7- سپیڈ رائٹنگ

اگر آپ جلدی لکھنے میں مہارت رکھتے ہیں تو بھی آپ کو فائیور پر اچھا معاوضہ مل سکتا ہے۔ اگر آپ بارہ منٹ اس سے کم وقت میں چار سو الفاظ لکھ سکتے ہیں آپ 25 ڈالر فی گھنٹہ کے حساب سے چارج کر سکتے ہیں۔ کوشش کریں آپ کی رائٹنگ میں غلطیاں نہ ہوں تاکہ لوگ آپ سے بار بار کام کروائیں۔

8- ریسرچ

آپ کسی تحقیقی منصوبے کے لیے گوگل کی پیڈ سروسز حاصل کریں اور ایسے لوگوں کے لیے کام کریں جنہیں ریسرچ ورک کی ضرورت ہوتی ہے۔ آپ کم عرصے میں اس میں مہارت حاصل کر کے پیسے کما سکتے ہیں۔ یہ سروس بھی فائیور پر سیل کی جاتی ہے۔

9- ریویو رائٹنگ (Review Writing)

اگر آپ کی لکھنے میں سپیڈ اچھی ہے تو آپ ایک ریویو رائٹر بھی بن سکتے ہیں۔ کمپنیز کو ہمیشہ ریویو رائٹرز کی ضرورت رہتی ہے جوان کی پروڈکٹ کے بارے میں ریویو لکھے جسے پڑھ کر صارفین وہ پروڈکٹ خرید لیں۔ فائیور ریویو رائٹرز کے لیے بھی اچھی جگہ ہے۔
اگر آپ کیمرے کے سامنے پیشہ ورانہ طریقے سے بات چیت کر سکتے ہیں تو آپ کو ویڈیو جائزے کرنے چاہیے۔ اس قسم کے کام کی فائیور پر بہت ڈیمانڈ رہتی ہے۔ آپ اس کے ذریعہ فائیور پر اچھے کسٹمرز حاصل کر سکتے ہیں۔

10- بزنس کارڈز یا لوگو ڈیزائن کریں

کمپنیز کو ہمیشہ ایسے افراد کی تلاش رہتی ہے جو ان کے لیے یونیک سا بزنس کارڈ ڈیزائن کر سکے یا پھر ان کی کمپنی یا برینڈ کے لیے ایک یونیک اور پر کشش لوگو ڈیزائین کر کے دے سکیں۔ فائیور کے ذریعے آپ ان کمپنیز کے لیے کام کر سکتے ہیں اور اچھے پیسے کما سکتے ہیں۔
آج ہی Fiverr پر کام شروع کریں اور اپنے فارغ وقت کو رقم میں تبدیل کرنا شروع کریں۔
اگر آپ بھی فائیور کے زریعے گھر بیٹھے لاکھوں کمانا چاہتے ہیں اور فری لانسنگ کی یہ سب سکلز سیکھنا چاہتے ہیں تو ابھی علمی سٹی کے سپیشل فری لانسنگ کورس میں رجسٹریشن کروائیں، جس میں ہم آپ کو ایک ہی کورس میں 7 مختلف فری لانسنگ سکلز سیکھائیں گے۔ رجسٹریشن کے لیے دیے گئے نمبر پر رابطہ کریں

Leave a Comment