فری لانس کلائنٹ حاصل کرنے کے دس طریقے

فری لانس کلائنٹ حاصل کرنے کے دس طریقے

کیا آپ فری لانس کلائنٹ حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تو آپ اس بات سے واقف ہوں گے فری لانسنگ میں کلائنٹ حاصل کرنا کتنا مشکل کام ہے ۔
لیکن فکر نہ کریں یہ بلاگ آپ کو کلائنٹ حاصل کرنے کے طریقوں سے آگاہ کرے گا ۔اس ویڈیو میں ہم دس ایسے طریقوں پر بات کریں گے جو عملی طور پر کامیاب ہیں ۔

1۔ ایک پورٹ فولیو ویب سائٹ بنائیں

کسٹمرز کو اپنی صلاحیتیں ظاہر کرنے کا بہترین ذریعہ ہے کہ ایک حیرت انگیز ویب سائٹ بنائی جائے ۔پورٹ فولیو ویب سائٹ بنانا اتنا مشکل نہیں جتنا آپ سوچ رہے ہیں ۔ اس کے لئے آپ اپنے ساتھی فری لانسر کی مدد بھی حاصل کر سکتے ہیںاپنی پورٹ فولیو کی ویب سائٹ پر ، یقینی بنائیں:
آپ کی مہارت اور پیش کش کی تفصیلات۔
بطور شخص آپ کے بارے میں معلومات۔
پچھلے مؤکلوں کی جانب سے تعریفی شکل میں کیس اسٹڈی
مکمل کام کی مثالوں (اگر مناسب ہو)۔
آپ کے سوشل میڈیا فیڈ ، لنکڈ پروفائل ، اور بلاگ کے لنکس۔
ممکنہ تعاون کے لئے تفصیلات سے رابطہ کریں۔

2۔ بلاگ بنائیں

آپ کی نئی پورٹ فولیو ویب سائٹ کا سب سے اہم عنصر آپ کا بلاگ ہے ۔آپ کی سائٹ پر ٹریفک چلانے کے لیے دلچسپ متعلقہ مواد بنانا ایک بہترین طریقہ ہے ۔آپ کے بلاگ پوسٹس سے آپ کے کسٹمر کو آپ کے کام کے بارے میں اندازہ ہو جانا چاہئیے ۔بلاگ پر کہانیاں لکھنے سے بھی کسٹمرز آپ کے جاننے کی کوشش کریں گے ۔

3۔ فری لانسنگ جاب سائٹس کو آزمائیں

فری لانسنگ کے کیریر کے ابتدائی دنوں میں کسٹمرز کی تلاش کے لیے فری لانس سائٹس سب سے بہترین جگہ ہے ۔یہاں کسٹمرز خود فری لانسرز کی تلاش میں آتے ہیں ۔بہت سے فری لانسرز اپنے کیرئیر کا آغاز فائیور یا آپ ورک پر کرتے ہیں کیونکہ وہاں کسٹمرز بہت آسانی سے مل جاتے ہیں ۔بس آپ کو کچھ معلومات حاصل کرنی ہے اور ایک بہترین پیشکش تیار کرنی ہے تاکہ کسٹمز آپ کی طرف متوجہ ہوں ۔

4.لنکڈان

یہ فری لانسرز کے لیے ایک بہترین ذریعہ ہے جس میں وہ زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچ سکتے ہیں اور انہیں اپنی سروسز سے متعارف کرا سکتے ہیں ۔آپ یہاں جوبز بھی سرچ کر سکتے ہیں ۔
لنکڈ ان سے فائدہ اٹھانے کے لئےان باتوں پر عمل کریں ۔
۱۔ صرف اپنے دوستوں تک محدود نہ رہیں بلکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں سے رابطہ بنائیں ۔
۲۔ اسٹیٹس کو پوسٹ کریں اور باقاعدگی سے اپ ڈیٹس شیئر کریں ۔
۳۔ دوسرے لوگوں کے کام پر کمنٹ کریں اور ان سے جڑے رہیں ۔

5.یوٹیوب چینل شروع کریں

اگر آپ ویڈیو گرافر ہیں تو یوٹیوب چینل کے بارے میں بخوبی جانتے ہوں گے ۔لیکن آجکل یوٹیوب بہت ساری صعنتوں میں فائدہ مند ثابت ہو رہا ہے ۔ فری لانسرز کیمرے کے سامنے آکر اپنی مصنوعات کیا اپنی خدمات کے بارے میں ٹیٹوریل پیش کر سکتے ہیں ۔
آپ آن لائن کلاسز بھی دے سکتے ہیں ۔ اب مختلف چیزوں کا ریویو بھی کر سکتے ہیں ۔ ایسا کرنے سے آپ کے کسٹمرز آپ پرزیادہ اعتماد کریں گے ۔ یوٹیوب چینل کو بنانا اور اس پر وقت لگانا فری لانسرز کے لیے بہترین آغاز ثابت ہو سکتا ہے ۔

6۔ سوشل میڈیا کی طاقت کا فائدہ اٹھائیں

سوشل میڈیا کا استعمال فرانس کے لیے بہت فائدہ مند ثابت ہوتا ہے ۔
یہاں کلائنٹس ڈھونڈنا انتہائی آسان ہوتا ہے ۔
اب جو بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم استعمال کریں خیال رکھیں کہ وہ اپنی ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی کو الگ الگ رکھیں۔
مثال کے طور پر اگر آپ ایک آزاد فوٹوگرافر ہیں جو قدرتی مناظر کی فوٹوگرافی کرتے ہیں ۔اور انہیں انسٹاگرام پر اپلوڈ کرتے ہیں وہ آپ کو اپنی فیملی پکچرز اپلوڈ نہیں کرنی چاہیے ۔
پروفیشنل میڈیا فیڈ کسٹمر تلاش کرنے کا بہترین ذریعہ ہے
باقائدگی سے پوسٹ کرتے رہیں

7۔ حوالہ جات طلب کریں

ایک فری لانس رائٹر کے طور پر حوالہ طلب کرنا آپ کے کاروبار کے لیے اچھا ثابت ہو سکتا ہے ۔ جو ریگولر کسٹمر بناتا ہے۔ ہو سکتا ہے ایسا کرنے میں تکلیف محسوس کریں لیکن لنکس حاصل کرنا فری لانسنگ کا ایک اہم حصہ ہے اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ کی درخواستیں مناسب اور پیشہ ورانہ ہوں۔

8. ایڈز چلائیں

سوشل میڈیا جیسے فیس بک یوٹیوب انسٹاگرام مختلف مصنوعات کے اشتہارات سے بھری ہوئی ہیں آپ فری لانسر کے طور پر بھی اپنا اشتہار چلا سکتے ہیں۔ اشتہار چلانے سے پہلے آپ کو درج ذیل باتوں کا اندازہ کرلینا چاہیے ۔
آپ کا بجٹ ،کام زیادہ آنے کی صورت میں کام کرنے کی صلاحیت وغیرہ

9۔ نیٹ ورکنگ

آپ کو دوسرے پروفیشنل افراد کے ساتھ بھی خود کو جوڑے اپنا چاہیے ۔لانسنگ میں نیٹ ورکنگ بہت ضروری ہے ۔ آپ لنکڈ ان اور فیس بک پر نیٹ ورکنگ کرسکتے ہیں ۔ نیٹ ورکنگ سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے کے لئے آپ اپنی پیش کے بارے میں بھی واضح کرکے لکھ سکتے ہیں ۔

10. دوسرے ‏فری لانسرز کے ساتھ تعاون کریں

کبھی کبھار آپ کو بہت بڑا پروجیکٹ مل جاتا ہے آپ دوسرے فری لانسرز کے ساتھ مل کر بھی یہ کام کر سکتے ہیں۔ کسی اور کے ساتھ مل کر کام کرنے جب کام کی رفتار کو بڑھا سکتے ہیں اپنے کسٹمر کو زیادہ سے زیادہ مطمئن کر سکتے ہیں ۔اس طرح کو دوسرے فری لانسرز کی قابلیت سے فائدہ اٹھانے کا موقع ملتا ہے اور آپ کی نیٹ ورکنگ بھی وسیع ہوتی ہے۔
اگر آپ مکمل فری لانسنگ سیکھ کر اپنا ایک بہترین آن لائن کریئر بنانا چاہتے ہیں اورمہانہ لاکھوں کمانا چاہتے ہیں تو ابھی علمی سٹی کے سپیشل فری لانسنگ کورس میں رجسٹر ہو کر اپنے کامیاب کریئر کا آغاز کریں

Leave a Comment