ویڈیو ایڈیٹنگ سے پیسے کمانے کے دس طریقے

ویڈیو ایڈیٹنگ سے پیسے کمانے کے دس طریقے

کیا آپ ویڈیو ایڈیٹنگ کے زریعے پیسے کمانا چاہتے ہیں؟
دوستو اگر آپ ویڈیو ایڈیٹنگ کے ذریعے پیسے کمانا چاہتے ہیں تو اس کے بہت سے راستے موجود ہیں۔ آج کی اس ویڈیو میں ہم آپ کو ویڈیو ایڈیٹنگ کے ذریعے پیسے کمانے کے دس طریقے بتائیں گے
تو چلیں شروع کرتے ہیں:

فری لانسنگ – فائیور یا اپ ورک

آج کے دور میں لوگ آزاد رہتے ہوئے کام کرنا زیادہ پسند کرتے ہیں جس کے لیے وہ فائیو ر یا اپ ورک پر اپنی سروسز دیتے ہیں۔
اگر آپ ویڈیو ایڈیٹنگ کے ماہر ہیں تو آپ کو بھی ان سائٹس پر اپنی سروس پیش کرنی چاہیے۔
یہ ویب سائٹس آن لائن بازار کی طرح کام کرتی ہیں جہاں لوگ آپ سے آپ کی سروس خریدتے ہیں۔ یہاں آپ فری میں اپنی پروفائل بنا سکتے ہیں۔
شروعات میں ہوسکتا ہے کہ آپ کو کم پیسوں پر یہ کام کرنا پڑ ے، لیکن آپ اچھی سروس دے کر تھورے ہی وقت میں اپنی ایک اچھی ساکھ بنا سکتے ہیں اور وقت کے ساتھ ساتھ اپنی سروس کی قیمت بھی بڑھا سکتے ہیں۔

2. مقامی کاروبار کے لئے ویڈیوز

مقامی طور پر کاروبار کرنے والوں کو اکثر ویڈیوز کی ضرورت رہتی ہے۔ وہ ایڈورٹائزمنٹ کے لئے کسی بڑی کمپنی کو ہائر نہیں کر سکتے اس لیے وہ کم قیمت میں ویڈیوز بنوانے کی کوشش کرتے ہیں۔ ان کی ویڈیوز میں اشتہارات یا اپنی پروڈکٹ کی Publicity کرنے جیسا کام ہوتا ہے۔ شروع میں آپ اپنی سروسز ان مقامی کاروباری افراد کو بھی بیچ سکتے ہیں۔ شروع میں کم منافع اور اپنی سروس دے کر آپ ان کا اعتماد حاصل کر سکتے ہیں اور مارکیٹ میں اپنا نام بنا سکتے ہیں

3. شادی کی ویڈیوز کی ایڈیٹنگ

دنیا بھر میں لوگ شادی یا سالگرہ کی ویڈیو گرافی ضرور کروانا پسند کرتے ہیں۔ شروعات میں آپ کسی فوٹو گرافر یا ویڈیو گرافر کی ویڈیو ایڈیٹنگ میں مدد کر کے بھی پیسے کما سکتے ہیں۔ ایسا کرنے سے آپ کی سکلز بھی بہتر ہو جائیں گی اور آپ کو آمدنی کا ایک ذریعہ بھی مل جائے گا۔

4۔ رئیل اسٹیٹ ویڈیو ایڈیٹنگ

آج کے دور میں ہر چیز کو جدید انداز میں کیا جا رہا ہے۔ رئیل اسٹیٹ کہ شعبے نے بھی اپنے کام کے انداز کو بدل لیا ہے آج کل وہ لوگ اپنی بلڈنگز کو فروخت کے لیے یا کرائے پر دینے کے لیے ویڈیو گرافی کی مدد لیتے ہیں ۔ آپ ایسے ہی کسی رئیل اسٹیٹ ورکر یا کسی تعمیراتی کمپنی کے ساتھ بھی کانٹریکٹ کرسکتے ہیں، تعمیراتی کمپنیاں اپنے منصوبے کے متعلق اپنے کسٹمرز کو آگاہ کرنے کے لیے ویڈیوز بنواتی ہیں

5. یوٹیوبرز کے لئے ویڈیو ایڈیٹنگ

یوٹیوب مفید اور تفریحی ویڈیوز شیئر کرنے کے لئے ایک بہترین پلیٹ فارم ہے
لیکن ہر شخص جو یوٹیوب چینل بناتا ہے وہ ویڈیو ایڈیٹنگ نہیں جانتا۔ آپ ایسے لوگوں کو ویڈیو ایڈیٹنگ کی سروس دے کر ان سے فیس وصول کر سکتے ہیں۔
مشہور یوٹیوبرز کو اپنا چینل چلانے کے لئے ایک ٹیم کی ضرورت رہتی ہے جو ان کے کے چینل کو آپریٹ کرے۔
آپ ایسے مشہور اور اپنے پسندیدہ یوٹیوبر کو ڈھونڈ کر اپنی سروسز دے سکتے ہیں اور اس کے بدلے میں ان سے پیسے لے سکتے ہیں۔ یہ چیز نہ صرف آپ کو پیسہ کمانے میں مدد کرے گی بلکہ آپ کی تشہیر کے لیے بھی مددگار ہوگی۔

6. تعلیمی اداروں کے لیے ویڈیوز

آج کل تعلیمی میدان میں ویڈیو لیکچرز کافی مقبول ہیں۔ کچھ موضوعات بہت پیچیدہ ہوتے ہیں یا کچھ موضوعات میں کچھ تصویریں بھی شامل کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ یہاں اپنی سروس دیتے ہوئے تعلیمی اداروں کو ویڈیو ایڈیٹنگ کی پیشکش کر سکتے ہیں۔ اس کے ذریعے آپ ان سے ایک معقول رقم حاصل کر سکتے ہیں۔

7. پروڈکٹ یا سروس پرموشنل ویڈیو

کچھ وقت پہلے تک کمپنیاں اپنے بروشر یا یہ پمفلٹ چھپوا کر اپنی نئی مصنوعات کی تشہیر کرتی تھیں۔ آج کل انٹرایکٹو ویڈیوز ان کی پروڈکٹس کو مشہور کرنے کا اہم ذریعہ ہیں۔
کمپنیاں ان ویڈیوز کو اپنی ویب سائٹ پر رکھ سکتی ہیں۔ یا پروڈکٹ کی فروخت میں ان کو استعمال کر سکتی ہیں۔ کک سٹارٹر جیسی ویب سائٹس پر بہت سی کمپنیز اپنے پروجیکٹس کے لیے کی ویڈیو حاصل کرنے کوشش کرتی ہیں اور اس کے لیے اچھے پیسے بھی ادا کرتی ہیں۔

8. پبلک سروس کے طور پر ویڈیو ایڈیٹنگ

آجکل ہر شخص زندگی کے ہر موقعے کی ویڈیو بنانا پسند کرتا ہے جیسے سالگرہ، پارٹی ، کسی بچے کی کوئی شرارت و غیرہ۔ زیادہ تر لوگ اپنے سمارٹ فون پر ویڈیو کیپچر کرنا جانتے ہیں لیکن وہ اس کی ایڈیٹنگ کے بارے میں نہیں جانتے۔ ایسے میں آپ کے پاس بہترین موقع ہے آپ کچھ سیمپل ویڈیوز بنایں اور لوگوں کے سامنے اپنی تشہیر کریں اس طرح وہ آپ سے اپنی ویڈیوز کی ایڈیٹنگ کروائیں گے اور آپ کو پیسے ادا کریں گے۔

9. کھیلوں کی ویڈیوز

کالج میں داخلے کے وقت سکالر شپ حاصل کرنا ایک بڑی کامیابی ہے۔ بہت سے کالجز ایتھلیٹس کو فری سکالرشپ دیتے ہیں۔ ایسے میں ان ایتھلیٹس کو اپنی درخواستوں کے ساتھ ایک سپورٹس ویڈیو ریل بھی پیش کرنا ہوتی ہے۔ آپ اس شعبے میں بھی اپنی سروسز دے کر پیسے کما سکتے ہیں

10.ویڈیو ایڈیٹنگ کورس

اپنے کام میں ماہر ہو جانے کے بعد ویڈیو ایڈیٹنگ پر آن لائن کلاس دے کر یا اپنا ایک کورس تیار کر کے اسے آن لائن سیل کر سکتے ہیں۔ اس سے نہ صرف کے کاروبار کو وسعت ملے گی بلکہ آپ مزید ہنر مند افراد تیار کرلیں گے جو مستقبل میں آپ کے لئے ایک ٹیم کے طور پر کام کریں گے۔

ویڈیو ایڈیٹنگ کیسے کریں؟

اگر آپ ویڈیو ایڈیٹنگ سیکھنے کے بارے میں سوچ رہے ہیں تو سب سے پہلے آپ کو ایک ویڈیو ایڈیٹنگ سوفٹ وئیر تلاش کرنا چاہیے پھر آپ کو ٹریننگ حاصل کرنی چاہیے۔ اس سے آپ کو اس کام کی بنیادی باتیں سمجھنے میں مدد ملے گی۔
آپ کو ایک ایسے دوست یا پارٹنر کی ضرورت بھی پڑے گی جو اس کام کا ماہر ہو تاکہ وہ آپ کے کام میں آنے والی مشکلات یا سوالات میں آپ کی مدد کر سکے۔ آہستہ آہستہ جب آپ اپنے کام میں ماہر ہو جائیں گے تب آپ اپنا پورٹ فولیو اور ویب سائٹ بنا کر اپنی تشہیر کر کے اچھے پیسے بنا سکتے ہیں۔
اگر آپ پروفیشنل ویڈیو ایڈیٹنگ سیکھنا چاہتے ہیں تو علمی سٹی کے پروفیشنل ویڈیو ایڈیٹنگ کورس میں ابھی رجسٹریشن کروائیں

Leave a Comment