جانیے آن لاٸن ٹاٸپنگ کے زریعے پیسے کمانے کے پانچ بہترین طریقے

جانیے آن لاٸن ٹاٸپنگ کے زریعے پیسے کمانے کے پانچ بہترین طریقے

ناظرین انٹرنیٹ نے ہماری زندگیوں کو بہت آسان بنادیا ہے۔ اب چاہے آپ کو دور بیٹھے عزیزوں سے فاصلے کم کرنے ہوں، کسی بھی چیز کے بارے میں معلومات حاصل کرنی ہوں، کھانا آرڈر کرنا ہو یا گھر بیٹھے پیسے کمانے ہوں، آپ سب کام انٹرنیٹ کے زریعے کرسکتے ہیں۔ جی ہاں ناظرین آپ نے بلکل ٹھیک سُنا، اگر آپکے پاس انٹرنیٹ اور لیپ ٹاپ ہے اور آپ ٹاٸپنگ کرنا بھی جانتے ہیں تو خوش ہوجاٸیے کیونکہ آپ اپنے اِس ہُنر سے اب گھر بیٹھے ٹھیک ٹھاک پیسے کماسکتے ہیں۔ لیکن کیسے؟ یہ بتاٸیں گے ہم آپکو اِس ویڈیو میں۔ تو ناظرین ویڈیو آخر تک ضرور دیکھٸے اورجانیے ٹاٸینگ کے زریعے گھر بیٹھے پیسے کمانے کے پانچ بہترین طریقے:

1.. ڈیٹا اینٹری

ناظرین پاکستان میں ڈیٹا اینٹری جابز، ٹاٸپنگ کے زریعے پیسے کمانے کا سب سے آسان طریقہ ہے۔ اِس میں آپکو بس دیا گیا ڈیٹا مختلف جگہوں پر فِل کرنا ہوتا ہے یا کاغذوں پر موجود ڈیٹا کو سافٹ فارم میں تبدیل کرنا ہوتا ہے۔ اِس کام میں کوٸی مشقت نہیں ہوتی لیکن کبھی کبھی وقت زیادہ لگ سکتا جو کہ یقیناً اِتنا بڑا مسٸلہ نہیں اگر گھر بیٹھے آپکو کام کرنے کے پیسے مل رہے ہوں۔ اکثر اوقات آپکو ڈیٹا خام شکل میں دے دیا جاتا ہے جسکی مدد سے آپ نے مختلف فارمز فِل کرنے ہوتے ہیں۔
ڈیٹا اینٹری جابز آپ گھر بیٹھے مختلف فری لانسنگ پلیٹ فارمز مثلاً fiverr.com ، upwork.com یا freelancer.pk کے زریعے ڈھونڈ سکتے ہیں۔ یہ تینوں ویب ساٸیٹس ہی مستند ہیں اور لاکھوں لوگوں کو کمانے کے لٸے پلیٹ فارم مہیا کررہی ہیں۔ اِسکے علاوہ آجکل آپ فیس بُک گروپس کے زریعے بھی کام ڈھونڈ سکتے ہیں لیکن کسی کا بھی کام کرنے سے پہلے باقی گروپ ممبرز سے اُس انسان کے متعلق راٸے لے لیں تاکہ دھوکے کا امکان کم سے کم ہو۔


2.. اکیڈمک راٸیٹنگ

ناظرین اگر آپ کسی تعلیمی مضمون پر مضبوط گرفت رکھتے ہیں تو یہ آپ کے لٸے ٹاٸپنگ کے زریعے پیسے کمانے کا بہترین زریعہ ہے۔ آپ سٹوڈنٹس کے لٸے مضامین اور مقالہ thesis لکھ کر آن لائن پیسے کما سکتے ہیں۔
پاکستان میں بہت سارے طلباء اکثر وقت کی کمی یا مضمون میں عدم دلچسپی کی وجہ سے اکیڈمک راٸیٹنگ کے لٸے کسی پروفیشنل انسان کی تلاش میں رہتے ہیں۔ ایسے میں آپ اُنہیں اپنی سروسز مہیا کرکے پیسے کماسکتے ہیں۔
آپ مختلف فیس بُک گروپس اور فری لانسنگ ساٸیٹس کے زریعے اکیڈمک راٸیٹنگ کا کام ڈھونڈ سکتے ہیں۔ اِسکے علاوہ آپ کسی مقالہ لکھنے والی کمپنی میں پارٹ ٹاٸم آن لاٸن جاب بھی کرسکتے ہیں۔


3.. ٹرانسکریپشن سروسز

پاکستان میں ٹیکنالوجی کی ترقی
کے ساتھ ساتھ آن لاٸن پیسے کمانے کے مواقع بھی بڑھ رہے ہیں۔ جی ہاں ناظرین ٹرانسکریپشن سروس بھی آن لاٸن پیسے کمانے کا ایک اور بہت اچھا، مٶثر اور تیز زریعہ ہے۔ لیکن کوالٹی کنٹینٹ اور زبردست سروس فراہم کرنا اِس کام میں بھی اِتنا ہی ضروری ہے جتنا کہ کسی بھی اور کام میں۔
یہ کام باقی کاموں کی نسبت آسان ہے کیونکہ اِس میں آپ کو ٹاٸیپنگ کے علاوہ صِرف کاپی لکھنے کی مہارت کی ضرورت ہوتی ہے اور اِن دو مہارت کے آپ باآسانی گھر بیٹھے ٹھیک ٹھاک پیسے کما سکتے ہیں۔
آپ کسی بھی فری لانس پلیٹ فارم یا سوشل میڈیا گروپس کے زریعے آن لاٸن ٹرانسکریپشن کا کام ڈھونڈ سکتے ہیں۔


4.. کنٹینٹ راٸیٹنگ سروسز

ناظرین اِس ڈیجیٹل دور میں آپ کے پاس گھر بیٹھے پیسے کمانے کے بہت سے زریعے ہیں اور اُنہی میں سے ایک کنٹینٹ راٸیٹنگ سروسز مہیا کرنا بھی ہے۔ اگر آپ لکھنے میں دلچسپی رکھتے ہیں تو خوش ہوجاٸیے کیونکہ یہ آپکے لٸے گھر بیٹھے پیسے کمانے کا ایک شاندار زریعہ ہے۔ جی ہاں ناظرین اب آپ مختلف بلاگنگ ویب ساٸیٹس کے لٸے کنٹینٹ لکھ کے پیسے کما سکتے ہیں۔ ناصِرف یہ بلکہ بہت سی ویب ساٸیٹس آپکو بطور مہمان مصنف بھی لکھنے کے لٸے اچھے خاصے پیسے آفر کرتی ہیں۔

5.. فری لانس کنٹینٹ راٸٹر

ناظرین آجکل لوگ فری لانسنگ میں بطور مواد مصنف بہت پیسے کما رہے ہیں۔ اگر آپ بھی دلچسپ مواد لکھنے کی صلاحیت رکھتے تو آپ گھر بیٹھے اپنے ہُنر کے زریعے اچھے پیسے کما سکتے ہیں۔ مختلف فری لانسنگ ویب ساٸیٹس جیسے fiverr اور upwork ہُنر مند لکھاریوں کو کام کرنے کے لٸے بہترین اور سیف پلیٹ فارم مہیا کرتے ہیں۔ جن کے زریعے ناصِرف آپکو آپکی محنت کے بدلے ٹھیک ٹھاک چارجز پے کیے جاتے ہیں بلکہ آپکو دھوکہ کھانے کا ڈر بھی نہیں ہوتا۔
اِسکے علاوہ آپ لوکل کمپنیز میں جاب کرکے اُنہیں آن لاٸن کنٹینٹ راٸیٹنگ کی سروسز مہیا کرسکتے ہیں۔

ناظرین ابھی کے لٸے بس اتنا ہی امید ہے آپکو ویڈیو اچھی لگی ہوگی اور آپکی رہنماٸی کرے گی۔

Leave a Comment