اب گھر بیٹھے کریں اپنا بزنس اور ڈبل پیسے کماٸیں

اب گھر بیٹھے کریں اپنا بزنس اور ڈبل پیسے کماٸیں

ناظرین انٹرنیٹ کے آنے سے اور بہت سی چیزوں کے ساتھ ہی ساتھ بدل گٸے ہیں خرید و فروخت کے طریقے بھی۔ پہلے جہاں ہمیں ایک ایک چیز خریدنے کے لٸے کٸی کٸی دکانوں کے چکر لگانے پڑتے تھے وہیں یہ کام اب ہم اپنے بیڈ پر لیٹ کر بھی کرسکتے ہیں۔ جی ہاں ناظرین اب آپکو کھانے پینے سے لیکر گھریلو استعمال تک کی کوٸی بھی چیز چاہٸے ہو تو بازار بھاگنے کے بلکل کوٸی ضرورت نہیں بلکہ اُٹھاٸیے اپنا فون اور فوراً ہی آن لاٸن آرڈر پلیس کریں۔
خرید و فروخت کے اِس جدید اور مُنفرد طریقے کو ”ڈیجیٹل مارکیٹںگ“ کہا جاتا ہے۔
دیکھا جاٸے تو ڈیجیٹل مارکیٹنگ نے آکے جہاں ہماری زندگیوں کو بہت آسان بنادیا ہے وہیں اِس کی وجہ مُشکل بن گٸی دُکانداروں کی زندگی۔ جی ہاں ناظرین جب ہر چیز مِل جاٸے گی ایک فون کال پر تو بازاروں کے چکر کون پاگل لگاٸے گا۔
تو اگر آپ ایک دُکاندار اور ڈیجیٹل مارکیٹنگ نہیں واقف یا آپ ڈیجیٹل مارکیٹنگ کا کورس کرکے شروع کرنا چاہتے ہیں اپنا کاروبار تو خوش ہوجاٸیے کیونکہ ہمیشہ کی طرح علمی سٹی لایا آپ کی پریشانی کا ایک بہترین حل۔ اب ناصِرف اِس ویڈیو کے زریعے دی جاٸے گی آپکو ڈیجیٹل مارکیٹنگ کے بارے میں آگاہی بلکہ اب گھر بیٹھے کرسکتے ہیں ڈیجیٹل مارکیٹنگ کا پروفیشنل کورس۔ علمی سٹی آن لاٸن لایا اب آپکے لٸے گھر بیٹھے پیسے کمانے کا بہترین موقع۔ تو آج ہی علمی سٹی آن لاٸن ڈیجیٹل مارکنٹنگ کورس میں رجسٹریشن کرواٸیں اور شروع کردیں اپنی کامیابی کا سفر۔
اور ناظرین اب چلتے ہیں ویڈیو کی طرف:

1..ڈیجیٹل مارکیٹنگ کیا ہے؟

الیکٹرونک ڈیواٸسز کے زریعے انٹرنیٹ پر اپنی چیزوں کی تشہیر، فروخت اور کاروبار کرنے کو ”ڈیجیٹل مارکیٹنگ کہا جاتا ہے۔ ناظرین آپ جانتے ہی ہوں گے کہ کسی بھی چیز کو مارکیٹ میں لانے سے پہلے اُسکی مارکیٹنگ کی جاتی ہے تاکہ وہ پروڈکٹ ٹارگٹ کسٹمرز تک پُہنچ جاٸے اور لانچ ہونے پر زیادہ سے زیادہ فروخت ہوسکے۔
مارکیٹنگ کرنے کے لٸے بھی ضروری ہے کہ مارکیٹنگ اُن زراٸع سے کی جاٸے جن پر کسٹمر زیادہ وقت گُزارتا ہے۔ اگر آج سے کچھ سال پہلے کی بات کی جاٸے تو ٹی وی کمرشلز کو مارکیٹنگ کا عمدہ زریعہ کہا جاسکتا تھا لیکن آجکل کے دور میں بڑے تو کیا بچے بھی اپنے دن کا بڑا حصہ موباٸل فونز پر گُزارنا پسند کرتے ہیں۔ جسکی وجہ سے آج کل ڈیجیٹل مارکیٹنگ کو مارکیٹنگ کا ایک بہت مٶثر اور تیز ترین زریعہ کہا جاسکتا ہے۔
ڈیجیٹل مارکیٹنگ میں آپ مختلف ویب ساٸیٹس اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اشتہارات کے زریعہ کسٹمرز کی ایک بڑی تعداد کو اپروچ کرسکتے ہیں۔
اور یہی مارکیٹنگ اگر آپ بڑے بڑے بل بورڈز اور پوسٹرز کے زریعہ کروانا چاہیں تو نہ صِرف آپکا خرچہ زیادہ ہوگا بلکہ شاٸد آپکو متوقع نتاٸج بھی نہ مل سکیں۔ جی ہاں ناظرین آج کل آن لاٸن مارکیٹنگ آپکی سوچ سے بھی زیادہ مؤثر بن چکی ہے اور مزے کی بات تو یہ کہ اِسکے زریعے آپ نسبتاً کم پیسوں میں ہی بہت زیادہ لوگوں تک اپنا پیغام پُہنچا سکتے ہیں۔ کیوں ہے نا مزے کی چیز؟

2..ڈیجیٹل مارکیٹنگ کیوں ضروری ہے؟

ناظرین جیسا کہ ہم نے پہلے بھی کہا، اگر آپ زیادہ لوگوں تک اپنی بات پُہنچانا چاہتے ہیں تو آپ کو مارکیٹنگ کے لٸے اُس چیز کا استعمال کرنا چاہٸے جس پر لوگ زیادہ تر وقت گُزارنا پسند کرتے ہیں۔
آج سے پانچ دس پہلے کی بات کی جاٸے تو آپ کو اکثر اششتہارات ٹی وی، ریڈیو اور میگزینز پر دیکھنے، سُننے اور پڑھنے کو ملتے تھے اور اُنہی اشتہارات کو دیکھ کے لوگ مارکیٹ سے وہ چیز خرید لیا کرتے تھے۔ لیکن اگر دیکھا جاٸے تو آج کل کے الیکٹرونک دور میں مارکیٹنگ کے لٸے انٹرنیٹ سے بہتر زریعہ تو کوٸی ہو ہی نہیں سکتا کیوں کہ اب لوگ اپنا پورا دن ہی اپنے سمارٹ فونز کے ساتھ گُزارنا پسند کرتے ہیں۔
انہی سمارٹ فونز کی وجہ سے اب ٹی وی کی جگہ یوٹیوب، ریڈیو کی جگہ مختلف mp3 ایپس اور اخبارات کی جگہ آن لائن بلاگنگ ویب سائٹس نے لے لی ہے۔ اب اگر آپ ٹی وی یا اخبار وغیرہ کے زریعہ مارکیٹنگ کرنا بھی چاہیں تو اُسکا کچھ خاص فاٸدہ نہیں ہوگا کیونکہ یہ ایک ڈیجیٹل دور ہے اور اب اگر مارکیٹنگ کا کوٸی مٶثر زریعہ موجود ہے تو وہ صِرف ڈیجیٹل مارکیٹنگ ہے۔ تمام بڑی کمپنیز اب مختلف سوشل ساٸیٹس کے زریعے اپنی پروڈکٹس کی مارکیٹنگ کرنا پسند کرتی ہیں جس سے وہ دنیا بھر کے کسٹمرز تک اپنی پروڈکٹس کی مارکیٹنگ باآسانی کرلیتی ہیں۔ ڈیجیٹل مارکیٹنگ سے ناصِرف آپ کم پیسوں میں باآسانی اپنی پروڈکٹ کی مارکیٹنگ کر لیتے ہیں بلکہ اِس سے آپکی خرید میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہوتا ہے۔
تو دیکھا ناظرین آپ نے کیسے ڈیجیٹل مارکیٹنگ صِرف ہمیں کسٹمرز کو ہی نہیں بلکہ خریدار کو بھی کتنا فاٸدہ پُہنچاتی ہے تو آپ کس بات کا انتظار کررہے ہیں ابھی علمی سٹی آن لاٸن سکول کے پروفیشنل ڈیجیٹل مارکیٹنگ کے کورس میں رجسٹریشن کرواٸیں اور اپنے شاندار مُستقبل کو کہیں خوشآمدید۔

3..ڈیجیٹل مارکیٹنگ کا استعمال کہاں اور کیسے کیا جاسکتا ہے؟

ناظرین ڈیجیٹل مارکیٹنگ کا استعمال کرنے کے بہت سے زراٸع ہیں جو ہم آپکو ابھی بتانے جارہے ہیں تاکہ آپ جان سکیں کہ ڈیجیٹل مارکیٹنگ کا استعمال آپکو کہاں اور کیسے کرنا ہے۔
ناظرین اپنی کمپنی کی ماریکٹنگ کرنے کے لٸے بلاگنگ ایک اچھا زریعہ ہے۔ آپ اپنی کمپنی کے نام ویب ساٸٹ بنا کر اُس ایک یا دو ایسے بلاگ اپلوڈ کرسکتے ہیں جن آپکی کمپنی کی اںفارمیشن سے لیکر آپکی آفر کردہ تمام سروسز کی ڈیٹیل موجود ہو۔ تاکہ کسٹمر جب بھی آپکی ویب ساٸیٹ کھولے اُسے آپکے اور آپکی کمپنی کے بارے میں جاننے میں آسانی ہو۔
اِسکا ایک دوسرا طریقہ کنٹینٹ مارکیٹنگ بھی ہے جو بلاگنگ سے زیادہ مختلف نہیں۔ اِس میں آپ اپنی کمپنی اور سروسز کی تمام معلومات دلچسپ طریقے سے کنٹینٹ کی صورت میں لکھ سکتے ہیں۔ جسے پڑھ ناصِرف کسٹمر کو مزہ آٸے بلکہ اُسکی آپکی پروڈکٹس میں دلچسپی بھی بڑھ جاٸے۔
اِسکے علاوہ ناظرین اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپکا اور آپکی کمپنی کی تشہیر زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پُہنچے تو اپنے کنٹینٹ میں Search engine optimization یعنی SEO کا خاص خیال رکھیں۔ اب SEO کیا ہوتا ہے یہ ہم آپکو بتاتے ہیں۔ ناظرین جب بھی آپ نے کسی چیز کے بارے میں معلومات حاصل کرنی ہوں تو آپ فوراً اُس چیز کا نام گوگل پر لکھ کر سرچ کرتے ہیں اور جسکے بعد گوگل SEO کا استعمال کرکے آپکو ساری معلومات مہیا کرتا ہے۔ اِسی طرح اگر آپ بھی چاہتے ہیں کہ آپکی ویب ساٸیٹ گوگل سرچ رزلٹ میں نظر آنا شروع ہوجاٸے اور آپکا بلاگ یا کنٹینٹ زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پُہنچے تو اِس لٸے آپکو اپنا کنٹینٹ گوگل کی دی ہوٸی SEO گاٸیڈ لاٸینز کے مطابق بنانا پڑے گا۔
ناظرین سوشل میڈیا مارکیٹنگ کو بھی مارکیٹنگ کا ایک اور بہت مٶثر زریعہ سمجھا جاتا ہے۔ یہی نہیں بلکہ اِسے ڈیجیٹل مارکیٹنگ کا ایک بہت اہم حصہ سمجھا جاتا ہے۔ کیونکہ اِس سے ناصِرف آپ اپنی پروڈکٹس کی پبلیسٹی اور فروخت کرسکتے بلکہ آپ یہ بھی جان سکتے ہیں کہ کسٹمرز کی آپ کی کمپنی اور پروڈکٹ کے بارے میں کیا راٸے اور وہ آپس میں ایک دوسرے کے ساتھ آپکی پروڈکٹس کو کس طرح ڈسکس کرتے ہیں۔ کیوں چونک گٸے نا؟ کیا کریں انٹرنیٹ چیز ہی ایسی ہے۔
ڈیجیٹل مارکیٹنگ کا ایک اور بہت ہی اہم طریقہ ہے Google AdWords. جی ہاں ناظرین اکثر آن لاٸن ویڈیو دیکھتے ہوٸے یا کوٸی بلاگ پڑھتے ہوٸے مختلف اشتہارات آپکی نظروں سے گُزرے ہوں گے۔ یہ سب ہی اشتہارات پیڈ paid ہوتے ہیں اور اِنہیں گوگل کنٹرول کررہا ہوتا ہے۔ بلکل اِسی طرح آپ بھی پیسے دے کر گوگل کے زریعے تصویر، ویڈیو یا ٹیکسٹ کی صورت میں اپنی پروڈکٹ کی پبلیسٹی کرواسکتے ہیں۔
ڈیجیٹل مارکیٹنگ کی فیلڈ میں اب ایپ مارکیٹنگ بھی خاصی مقبول ہوتی جارہی ہے۔ اِس میں کمپنی اپنی آفیشل ایپ کے زریعے لوگوں تک اپنی پروڈکٹس ڈیٹیلز پُہنچاتی ہے۔ جو واقعی ایک مٶثر زریعہ کیونکہ ایپس کے زریعے کام کرنا آجکل لوگوں کو زیادہ آسان لگتا ہے۔
گوگل کے بعد یوٹیوب دنیا کا دوسرا سب سے بڑا سرچ انجن مانا جاتا ہے۔ یوٹیوب پر اشتہارات دے کر اپنی پروڈکٹس ٹارگٹ کسٹمرز تک پُہنچانے کا ظریقہ بھی آج کل خاصی مقبولیت پکڑ رہا ہے۔ آپ یوٹیوب کو پیسے دےکر باآسانی مشہور اور واٸرل ویڈیو کے دوران اپنی پروڈکٹس کی پبلیسٹی کرواسکتے ہیں۔
ایک اور آسان طریقہ ای میل مارکیٹنگ بھی ہے جس میں کمپنی مختلف ٹارگٹ کسٹمرز کو پروڈکٹس کی ڈیٹیل اور اُسے خریدنے کے لٸے ویب ساٸیٹ کا لنک سینڈ کرتی ہے۔ یہ بھی ڈیجیٹل مارکیٹنگ کا ایک اچھا طریقہ ہے۔
اُمید ہے ناظرین آج کی ویڈیو دیکھنے کے بعد آپکو ڈیجیٹل مارکیٹنگ سے متعلق اپنے تمام سوالوں کے جواب مل گٸے ہوں گے۔ اِسکے علاوہ اگر آپ بھی سٹارٹ کرنا چاہتے ہیں اپنا بزنس تو علمی سٹی آن لاٸن سکول لایا آپ کے لٸے ایک زبردست آن لاٸن پروفیشنل ڈیجیٹل مارکیٹنگ کورس جس کے زریعے آپ گھر بیٹھے سیکھ سکتے ہیں آن لاٸن مارکیٹنگ اور جان چُھڑا سکتے ہیں نوکریوں کی ٹینشن سے!

Leave a Comment