ذہانت کا ٹیسٹ

ذہانت کا ٹیسٹ

آپ لوگوں سے ایک سوال ہے ایک ایسا بندہ جس نے ڈگری لی ہوئی ہے اور ایک ایسا بندہ جس نے ڈگری تو نہیں لی ہوئی مگر وہ ایک کامیاب کاروبار چلا رہا ہے تو ان دونوں میں سے کون ذیادہ ذہین ہے ؟؟اب شاید ایک عام آدمی کا جواب یہی ہوگا کہ جس نے ڈگری لے رکھی ہے وہ ذیادہ ذہین ہے کیوں کہ ہمارے ہاں عمومی تاثر یہی ہے کہ جس بندے کی تعلیم ذیادہ ہے وہ ذیادہ ذہین ہے مگر درحقیقت ایسا بالکل بھی نہیں ہے بلکہ آپ اگر تاریخ کے جھانکیں گے تو بہت سے کامیاب لوگ آپ کو ان پڑھ اور سکول سے نکالے ہوئے ملیں گے۔۔ تو آئیے اسی ذہانت پے ایک test ہو جائے
یہاں ہم 10 عادتوں پر روشنی ڈالیں گے آپ اپنا موازنہ ان عادتوں سے کرتے جائیں ، آئیے چلتے ہیں جدید ریسرچ کی روشنی میں ان عادتوں کی جانب۔۔

1….!!!

آپ اپنے بہن بھائیوں میں سب سے بڑے ہیں ۔۔۔
ناروے میں کی جانے والی ریسرچ جو کہ اڑھائی لاکھ لوگوں پر کی گئی تھی اس کے مطابق اگر آپ اپنے بہن بھائیوں میں سب سے بڑے ہیں تو آپ دوسروں سے 10% ذیادہ ذہین اور ذیادہ لائق ہیں … اس کی وجہ یہ ہے کہ آپ اپنے والدین اور دوسرے رشتہ داروں کی توجہ کا ذیادہ مرکز بنتے ہیں دوسرے بہن بھائیوں کی نسبت آپ کی پرورش بہتر طور پر ہوتی ہے عموماً خود سے چھوٹے بہن بھائیوں کو بولنا چلنا اور تہذیب سکھانا بڑے بھائی یا بہن کی زمہ داری ہوتا ہے جس کی وجہ سے بڑا بھائی بہن دوسروں کی نسبت دماغی طور پر ذیادہ تند و تیز ہوتے ہیں۔….

2….!!!

غیر اہم چیزوں کو اکثر بھول جانے والے افراد۔۔۔
اکثر وہ لوگ جو ٹی وی ریموٹ پینسل یا چابیاں وغیرہ رکھ کر بھول جاتے ہیں وہ بہت ذہین ہوتے ہیں۔۔۔۔ عموماً چھوٹی چھوٹی باتیں بھول جانے والوں کو بے وقوف اور کم عقل تسلیم کیا جاتا ہے جبکہ ایسا بالکل نہیں ہے تحقیق کے مطابق اکثر چھوٹی چھوٹی باتوں کو بھول جانے والے لوگ بہت ذہین ہوتے ہیں۔۔۔ اس کی وجہ یہ ہوتی ہے کہ ان کے ذہن میں اور بہت سے سوالات اور خیالات چل رہے ہوتے ہیں جن کی وجہ سے وہ چھوٹی چھوٹی باتوں پر توجہ نہیں دے سکتے اور چھوٹی موٹی چیز رکھ کر بھول جاتے ہیں۔۔۔

3….!!!

ذہین لوگ سست ہوتے ہیں۔۔۔
ہم جانتے ہیں کہ ذہین لوگ عام لوگوں کے مقابلے میں زیادہ سوچتے ہیں اگر ان کے سامنے کوئی مسئلہ رکھا جائے تو انکا دماغ ایک نہیں اس مسئلے کے کئی متبادل حل ڈھونڈ لیتا ہے۔۔۔۔ جدید ریسرچ کے مطابق ذہین لوگ اپنے خیالوں میں کھوئے رہتے ہیں اور عام لوگوں کے مقابلے میں جسمانی طور پر کم متحرک ہوتے ہیں اس لیے زہین لوگ عام لوگوں کی نسبت سست ہوتے ہیں ۔۔۔۔

4..!!!

ذہین لوگوں کے دوست بہت ہی کم ہوتے ہیں۔۔۔۔
ذہین لوگ عموماً دوست نہیں بنا پاتے اس کی سب سے بڑی وجہ یہ ہوتی ہے کہ جو ٹاپک ذہین انسان سوچتا ہے عام ذہن اس ٹاپک کا تصور بھی نہیں کر پاتا جس وجہ سے لوگ ذہین بندے کو پاگل کہہ کر اس سے جان چھڑوانے کی کوشش کرتے ہیں۔۔۔۔

5..!!!

ذہین لوگ عموماً سادگی پسند اور تنہائی پسند ہوتے ہیں۔۔۔
عام لوگ اکثر کہیں جاتے ہیں تو بہت بن ٹھن کر جاتے ہیں جبکہ ذہین لوگ سادگی پسند ہونے کے علاؤہ کہیں آنے جانے سے بھی کتراتے ہیں اس کی بڑی وجہ یہ ہوتی ہے کہ عام ہجوم ان کو سمجھنے سے قاصر ہوتا ہے اور یہ عام لوگوں کی صحبت میں بہت جلدی اکتا جاتے ہیں اور دوسری وجہ یہ ہوتی ہے کہ ذہین لوگ ہمیشہ بامقصد سوچتے ہیں۔۔۔۔

6…!!!

ذہین لوگ سگریٹ نوشی نہیں کرتے
جدید تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ جو لوگ سگریٹ نہیں پیتے وہ عام لوگوں سے دس فی صد ذیادہ ذہین ہوتے ہیں ڈاکٹر مارک وائزر جو جوہانسبرگ میں ایک میڈیکل سنٹر کے لیئے کام کرتے ہیں انہوں نے اپنی ایک سٹڈی کے نتیجہ میں بتایا ہے کہ سگریٹ نوشی اور ذہانت کا آپس میں گہرا تعلق ہے۔۔۔۔ اور جو انسان جتنی زیادہ سموکنگ کرتا ہے اس کا آئی کیو لیول اتنا ہی کم ہوتا ہے۔۔۔۔

7…!!!

ذہین لوگ اکثر خود کلامی کیا کرتے ہیں ۔۔۔
خود کلامی کو عمومی طور پر کسی دماغی مسائل سے منسوب کیا جاتا ہے جبکہ ایسا نہیں ہے انگلستان میں واقع بینگور یونیورسٹی کے مطابق خود کلامی کرنے والے افراد غیر معمولی ذہانت کے حامل ہوتے ہیں ۔۔۔۔ اپنے آپ سے باتیں کرنے والے افراد زہنی دباؤ کا شکار نہیں ہوتے۔۔۔۔ عموماً سپورٹس مین اسی تکنیک کا استعمال کرتے ہیں آپ کسی ریسلر کو دیکھ لیں وہ اکثر کشتی کے دوران خود کلامی کر کے اپنا ذہنی دباؤ مٹا ڈالتے ہیں۔۔۔۔

8…!!!

ذہین لوگ کسی سے بھی متاثر نہیں ہوتے۔۔
ذہین لوگوں کی سوچ کا میعار عام آدمی جیسا نہیں ہوتا ان کا الگ ہی میعار ہوتا ہے ۔۔۔۔جو باتیں عام لوگوں کو بڑی اہم اور بہت اعلیٰ لگتی ہیں وہ ذہین لوگوں کے لیئے عام سی ہوتی ہیں اور ایسا ان کے عملی تجربہ کی بنیاد پر ہوتا ہے۔۔۔۔ ایسی باتیں جن سے عام لوگ بہت جلد متاثر ہو جاتے ہیں ذہین لوگ انہیں پہلے سے ہی جانتے ہوتے ہیں اور انہیں یہ باتیں عام لگتی ہیں ۔۔۔۔

9…!!!

لوگوں کو اپنا ہم خیال بناتے ہوئے اور اپنی بات سمجھاتے ہوئے انہیں کوئی دقت پیش نہیں آتی۔۔۔
مطلب یہ کہ ذہین لوگ عام لوگوں کے جذبات اور سوچ کو اچھی طرح سمجھتے ہوتے ہیں اور انہیں دوسروں کی سوچ کے مطابق اپنی بات انکی سوچ میں داخل کرنا بخوبی آتا ہے اور وہ یہ کام آرام سے کر لیتے ہیں ذہین لوگوں کو موقع کی مناسبت سے بات کرنا آتا ہے ۔۔۔

10….!!!

خیالی پلاؤ پکانے والے ذیادہ ذہین لوگ ہوتے ہیں ۔۔۔
عموماً خیالی پلاؤ پکانے کی عادت کو اچھا نہیں سمجھا جاتا مگر جارجیا کالج آف ٹیکنالوجی میں ہونے والی حالیہ ریسرچ کے مطابق خیالی پلاؤ پکانے والے لوگ ذہین اور تخلیقی صلاحیتوں کے مالک ہوتے ہیں۔۔۔۔ خیالی پلاؤ پکانے والے لوگ اپنی ذہنی توانائی کو بہترین طریقے سے استعمال کر پاتے ہیں انکے دماغ کے وہ حصے بہت عروج پکڑ لیتے ہیں جن کا تعلق مسائل کے حل نکالنے والی صلاحیت سے ہوتا ہے۔۔۔۔ آئن سٹائن نے کہا تھا اگر مجھے ایک گھنٹے کا وقت دیا جائے پوری دنیا کو بچانے کے لیئے تو میں پچپن منٹ تک سوچوں گا اور آخری پانچ منٹ میں کوئی عملی کام کروں گا۔
اب آپ کمنٹ میں بتائیں کیا آپ کا شمار زہین لوگوں میں ہوتا ہے ۔۔؟ اگر آپ کو یہ ویڈیو پسند آئی تو ضرور شئیر کریں

Leave a Comment