“ٹیکنالوجی کا صحیح استعمال: موبائل کی بادشاہت یا غلامی؟”

“ٹیکنالوجی کا صحیح استعمال: موبائل کی بادشاہت یا غلامی؟”

دوستوں کسی نے کیا خوب کہا ہے کہ ٹیکنالوجی کا صحیح استعمال انسان کی زندگی کو بہتر سے بہتر بنا دیتا ہے جب کہ ٹیکنالوجی کا غلط استعمال انسان کی زندگی کو بدتر سے بدتر بھی بنا سکتا ہے …
دنیا میں ہر چیز انسان کے فائدے کے لیے بنائی گئی ہے مگر شرط یہ ہے کہ انسان اس کا صحیح استعمال کریے ۔۔۔ جیسے ہی انسان اس چیز کا غلط استعمال کرنے لگتا ہے ویسے ہی انسان برباد ہونے لگتا ہے۔۔۔
موبائل فون بھی ایک ایسی ہی چیز ہے دنیا میں بہت سے لوگوں کو موبائل کا نشہ ہو چکا ہے۔۔۔۔لوگ اچھے سے اچھا اور مہنگے سے مہنگا موبائل لینے کے لیے پاگل ہو چکے ہیں۔۔۔ ہمیں چاہیے تو ہے کہ ہم موبائل کا استعمال کریں لیکن بدقسمتی سے موبائل آج ہمیں استعمال کر رہا ہے۔۔۔ اٹھتے بیٹھتے کھاتے پیتے سوتے جاگتے موبائل استعمال کرنے کی عادت بن چکی ہے۔۔


ایک تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ ایک اوسط انسان دن میں چھ گھنٹے تک موبائل کا استعمال کرتا ہے اور دن میں 93 دفعہ موبائل کو چیک کرتا ہے کہی کسی نے مجھے کوئی میسج تو نہیں کیا؟ میری فوٹو پر کتنے لائک آئے ہیں؟ میری آئی ڈی پر کتنے فالورز ہو چکے ہیں؟ کتنے لوگ میرا سٹیٹس دیکھ چکے ہیں۔۔۔ یہ چیز انسان کو آہستہ آہستہ ختم کیے جا رہی ہے۔۔۔
موبائل کو اگر خاموش بیماری کہا جائے تو غلط نہ ہوگا اگر موبائل کو غلام بنا کر رکھو گے تو بادشاہ بن جاؤ گے اور اگر موبائل کو بادشاہ بناؤ گے تو خود اس کے غلام بن جاؤ گے جو بادشاہت کے نہیں بلکہ صرف غلامی کے لائق ہوتا ہے۔۔۔ اس لیے موبائل کو چھوڑو اور اپنے مقصد کو حاصل کرو موبائل پکڑے رکھو گے تو مقصد ہاتھ سے چھوٹ جائے گا اسی لیے خدارا اپنے موبائل کا صحیح سے استعمال کرو۔۔۔ ورنہ یہ آپ کی زندگی کو بہتر سے بہتر کرتا چلا جائے گا آپ کی زندگی میں موبائل بہت اہمیت رکھتا ہے اسی لئے اس کا صحیح استعمال کرکے آج آپ زندگی میں اوپر سے اوپر جا سکتے ہو۔۔۔ موبائل میں دنیا جہان کی نالج ہے۔۔۔


دنیا جہان کی مہارت پڑی ہیں۔۔۔ دنیا جہان کا ہنر ہے ۔۔۔ اس میں کسی بھی انسان کی زندگی کو سنوار سکتا ہے اسی لئے موبائل کا غلط استعمال چھوڑو اور اپنی زندگی کو صحیح بناؤ۔۔۔
کسی نے کیا خوب کہا تھا “کہ بدلتی دنیا کا ایسا اثر ہو گیا کہ انسان پاگل اور موبائل اسمارٹ ہو گیا “موبائل آپ کے وقت کو ایسے نگلتا ہے جیسے بڑی شارٹ چھوٹی مچھلیوں کو نگلتی ہے۔۔۔
آپ کو آپ کے مقصد پر کام کرنے نہیں دیتا موبائل آپ کو فالتو کے کاموں میں الجھا دیتا ہے وہ کام جس کا آپ کی حقیقی زندگی سے کوئی واسطہ نہیں اس لیے سمجھ دار بنو ۔۔سمجھداری سے اپنے موبائل کا استعمال کریں اور اپنے مقصد کے متعلق اس سے بہت سارا نالج اکٹھا کرو اور زندگی میں آگے سے آگے بڑھتے جاؤ اور زیادہ سے زیادہ سیکھتے جاؤ۔۔۔
موبائل تو دن بدن اسمارٹ ہوتے جا رہے ہیں اور انسان دن بدن اتنے ہی بوقوف ۔۔کہتے ہیں کہ ڈرگز بیچنے والا کبھی خود ڈرگز نہیں لیتا اسی طرح Mark Zuckerberg جو آج facebook اور instagram کے مالک ہیں ان کے کروڑوں اربوں users ہیں مگر Mark Zuckerberg کبھی ان Apps پر دس منٹ سے زیادہ وقت نہیں گزارتا۔۔۔
سبھی کامیاب لوگ اسی لیے اپنی Apps کو استعمال نہیں کرتے کیونکہ انہیں معلوم ہے کہ یہ سب Apps وقت ضائع کرنے کے لیے بنائی گئی ہیں۔۔۔ مگر ہاں ان Apps کو کیسے بہتر سے بہتر بنانا ہے یہ لوگ یہ اسے سوچنے میں ضرور گھنٹوں وقت ضرور گزارتے ہیں کیونکہ اسی چیز میں ان کا فائدہ ہے اور وہ اپنے فائدے کا سوچتے ہیں۔۔۔ اس لیے اپنے موبائل کا صحیح استعمال کریں ۔۔
اس سے زیادہ سے زیادہ فائدہ لیں اس کی تباہی سے بچیں۔۔۔ امید کرتے ہیں ہمارا چھوٹا سا پیغام آپ سبھی کے لیے فائدہ مند ثابت ہو گا ۔۔ تو ملتے ہیں اگلے ویڈیو میں ۔۔اس پیغام کو سبھی لوگوں کے ساتھ شیئر کرنا مت بھولیں۔۔۔

Leave a Comment