آن لائن پیسے کمانے والی اپپس کی اصلی حقیقت ۔۔۔

دوستوں اگر ایک نظریہ سے دیکھا جائے تو انٹرنیٹ آج کل ہماری زندگی میں بہت ہی اچھی چیز ہے ۔۔ کیونکہ اس کے بدولت ہم ہزاروں کام بہت ہی آسانی سے کر لیتے ہیں جو کچھ سال پہلے بلکل بھی ممکن نہیں تھا ۔۔۔۔
لیکن انٹرنیٹ کی دنیا کی ایک ڈارک حقیقت بھی ہے
دوستوں آج ہم بات کریں گے انٹرنیٹ کی کچھ ایسی اپپس کی جو ہمیں بیوقوف بناکر ہم سے پیسے بٹولتی ہیں ۔۔۔۔

علمی سٹی لاتا ہے آپ کے لیے معلوماتی ویڈیوز جن سے آپ کو معلومات مل سکے، ایسی معلوماتی ویڈیوز کے لیے ہمارا چینل وزٹ کرتے رہیں ۔

آج کے دور میں ہر شخص کو پیسے کی ضرورت ہے ، ہر کوئی ہی پیسا کمانے کے آسان طریقے ڈھونتا ہے ۔۔۔۔ ہر کوئی ہی چاہتا ہے کے چٹکی بجاتے ہی اس کے ہاتھ میں ڈھیروں پیسے آجائیں
تو دوستوں ہم انٹرنیٹ پر ڈھیروں ایسی اپپس دیکھتے ہیں جو ہمیں کہتی ہیں کے اس بٹن پر کلک کرو اتنے پیسے کماؤ یا اتنے پیسے انویسٹ کرو اور ایک ہی دن میں ڈبل حاصل کرو ۔۔۔۔ کیا آپ کو واقعی لگتا ہے کے پیسے کمانا اتنا آسان ہے کہ
ایک اپپ ڈاون لوڈ کرو اس پر 500 روپے لگاؤ اور 50000 حاصل کرو !
اس وقت ہمیں لگتا ہے کہ یہ جھوٹ ہوگا لیکن ایک جگہ ہمارے دماغ میں یہ بات بھی آرہی ہوتی ہے کہ ہوسکتا ہے واقعی اتنے پیسے جیت جاؤں ۔۔۔ تو بنیادی طور پراس وقت ھمارے دماغ میں بہت سے خیالات آتے ہیں اور ہم کہیں نا کہیں جوش میں بھی آجاتے ہیں۔
دوستوں انٹرنیٹ پر ہزاروں ایسی اپپس موجود ہے جو ہمیں بیٹنگ،ٹریڈنگ کے نام پر لوٹ رہی ہیں ایسا نہیں ہے کے ٹریڈنگ آپکو پیسے کما کر نہیں دیتی ۔۔۔!!

بلکل دیتی ہے لیکن آپکو سب سے پہلے اس کے صحیح سورس تک پہنچنا ہوگا ۔۔۔
کیا آپ کو لگتا ہے کہ ایک موبائل ایپلیکیشن میں جائیں گے اور اپنے کسی اکاؤنٹ سے پیسے ڈال دیں گے تو وہ آپکو اس کے بدلے لاکھوں پیسے جیتا کر دے دیں گی !!
کافی لوگوں کو ایسا بھی لگتا ہے کہ ایک ایپلیکیشن ہے تو ویلیڈہوگی لیکن ایسا نہیں ہے دوستوں ۔۔۔
فرض کریں اگر آپ کسی اپپ پر پیسا لاگتے ہیں سرکل گھماؤ اور اتنے ڈالر کماؤ
جب آپ نے ایک بار 15،20 ڈالر دے دیے سرکل ایک عاد دفع گھومے گا گراف اوپر نیچے جائے گا اور آپکا بیلنس زیرو….لیکن جب آپ ایک بار اپنے لگائے ہوۓ پیسے ڈوبا چکے ہوتے ہیں تو پھر آپ کو لاگتا ہے کہ مجھے وہ پیسے وصولی کرنے ہیں اور اسی چکر میں آپ ایک بار پھر سے اور پیسے لگا دیتے ہیں ۔۔ بیچ میں وہ اپنے آپ کو اصلی ثابت کرنے کے لیے ایسا دیکھا دیتے ہیں کے واقع آپ کے پیسے اکاؤنٹ میں بڑھ رہیں ہیں تو آپ اس طرح اور پیسے لگا دیتے ہیں
اگر پیسا کمانا اتنا آسان ہونے لگے دوستوں تو کوئی بھی کوئی کام نا کرے گھر بیٹھے اسی طرح پیسے کماتا رہے ۔۔


دوستوں انٹرنیٹ ایک بہت اچھی چیز ہے لیکن اتنی بھی اچھی نہیں ہے کہ آنکھ جھپکتے ہی آپکو پیسا کما کر دے دے وہ بھی بغیر کسی ٹیلنٹ اور سکلل کے انٹرنیٹ ہمیں بہت سے ایسے موقع فراہم کرتا ہے جس میں ہم اپنی سکلز دیکھا کر پیسے کما سکتے ہیں مگر بغیر سکلز کے پیسا کمانا جھوٹ ہے فراڈ ہے کوئی بھی ایسی اپپ ایسی سروسز ۔۔۔ جیسے یہ گیم کھیل لو اور جیت جاؤ اور پیسے کما لو
اصل میں ہوتا یہ ہے کہ آپ کے 20 ،25 روپے کئی بار ڈالرز میں ہوتے ہیں ۔ چلے جاتے ہیں کافی لوگوں کے تو اس سے بھی زیادہ ڈوبتے ہیں لیکن جن کے 20،30 روپے ڈوبتے ہیں ان کوئی فرق نہیں پڑتا کے چلو 20،30 کی تو بات تھی لیکن نجانے کتنے لوگ اسی طرح کر کے پیسے دوبا تے ہونگے اور یہی چند روپے ان کے لیے کروڑوں ۔۔۔ اربوں بن جاتے ہیں ۔۔۔
تو پلز دوستوں ایسی چیزوں سے جتنا ہوسکے بچئیں کیوں کے کئی بار ایسے آپریشنل طریقوں سے ایسی چیزیں ہوتی ہے کہ آپ ان کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لے سکتے
آپ میں سے کئی لوگ ایسی عمرمیں ہونگے کے جو آسانی سے کسی کی باتوں میں آجاتے ہونگے کیونکہ اس وقت انہیں اپنی بہت سی ضروری چیزیں خریدنے کے لیے پیسے چاہیے ہوتے ہیں
تو میری آپ سب سے بار بار یہی درخواست ہے کے پلیز ان سب چیزوں سے بچیں اپنی محنت کی کمائی کو کسی لالچ میں اکر ذائع نہ کریں
اس ویڈیو کو جتنا ہوسکے شئیر کریں کیونکہ بہت سے ایسے لوگ ہوتے ہیں جو پہلی بار انٹرنیٹ استعمال کرتے ہیں پہلی بار موبائل فون استعمال کرتے ہیں انہیں ان سب چیزوں کا نہیں پتا ہوتا اور وہ آسانی سےان سب گھوٹالےمیں پھنس جاتے ہیں

Leave a Comment