*بلاگ سے پیسے کیسے کما سکتےہیں؟دس کارآمد طریقے ۔۔۔

*بلاگ سے پیسے کیسے کما سکتےہیں؟دس کارآمد طریقے ۔۔۔

آج کے دور میں ہر شخص کچھ اضافی پیسے کمانا چاہتا ہےلیکن ہر کوئی آن لائن پیسہ کمانا نہیں جانتااگر آپ بھی آن لائن پیسے کمانا چاہتے ہیں تو آپ کو بلاگ شروع کرنے کے بارے میں سوچنا چاہیے۔لیکن بلاگ سے پیسے کیسے کماتے ہیں یہ ایک اہم سوال ہے۔اس ویڈیو میں ہم آپ کو بلاگ سے پیسہ کمانے کے دس قابل بھروسہ اور مشہور طریقے بتائیں گے۔

1.پیڈ اشتہارات ۔۔

پیڈ اشتہارات سے مراد ہے کہ جب آپ کسی بلاگ کو شروع کرتے ہیں تو اس بلاگ پہ اشتہارات حاصل کریں اس طرح سے آپ کواس بلاگ پر آمدنی آنا شروع ہو جائے گی۔ شروع میں یہ آمدنی کچھ زیادہ نہیں ہوگی لیکن آپ کو مایوس نہیں ہونا چاہیے۔آپ کو بلاگ پر کام کرتے رہنا چاہیے آپ کی پہلی ١٠٠ یا ٢٠٠ پوسٹوں میں آپ کو بہترین کام کرنا ہوگا تاکہ آپ کو اشتہارات مل سکیں۔ پیڈ اشتہارات مونیٹائزیشن کروانے میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں۔

2.ایفلیٹ مارکیٹنگ*

اگر آپ نےکبھی کسی سے سنا ہے کہ بلاگرز لاکھوں ہزاروں ڈالر کماتے ہیں تو یہ بات سچ ہے۔۔۔
اس طرح آمدنی حاصل کرنے کے پیچھے (Affiliate Marketing ) ایفلیٹ مارکیٹنگ ہوتی ہے جو مونیٹائزیشن حاصل کرنے میں بھی مدد کرتی ہے۔ ایفلیٹ مارکیٹنگ اصل میں ڈیجیٹل سیل کمیشن (Digital sale commission ) ہے۔
مثال کے طور پر اگر آپ کا بلاگ تیار ہے اور مناسب ٹریفک حاصل کرنا شروع ہو گیا ہے تو آپ اسے کسی برانڈ یا کمپنی کے ساتھ ایفیلیٹ یا منسلک کر لیتے ہیں اور ان کی پروڈکٹ اپنے بلاگ پر سیل کرتے ہیں تو اس پروڈکٹ سیل ہونے پر آپ کو کمپنی کی طرف سے کمیشن ملے گا۔ جو کہ آپ کی آمدنی کا ایک اچھا ذریعہ بن سکتا ہے کچھ کمپنیاں ایک فیصد سے پانچ فیصد تک کمیشن دیتی ہیں لیکن کچھ 50 فیصد تک کمشن دینے کے لیے بھی تیار ہوتی ہیں۔ اس طریقے میں سب سے اچھی بات یہ ہے کہ جیسے جیسے آپ کے بلاگ پر فالورز کی تعداد بڑ ھتی جاتی ہے آپ کی آمدنی کے امکان بھی بڑھتے جاتے ہیں۔
ذرا سوچیں
اگر ہر مہینے آپ کو ایک ہزار صارفین اپنے بلاگ پر ملیں اور ان میں سے ایک فیصد جو کہ دس افراد ہیں بھی اگر ایفلیٹ مارکیٹنگ ذریعے آپ کو دس ڈالر کمیشن دے جائیں تو یہ ماہانہ سو ڈالر بنتے ہیں۔۔۔ جیسے آپ کے صارفین کی تعداد بڑھے گی آپ کا کمیشن بھی بڑھ جائے گا اور یہ آمدنی ہزاروں ڈالر میں بھی ہو سکتی ہے ۔

*3.سپانسرشدہ پوسٹیں*

بلاگ پر پیسے بنانے کے لئے ‏اسپانسر حاصل کرنا بھی ایک بہترین ذریعہ ہیں۔ ‏‏‏اسپانسرڈ پوسٹ ایسی بلاگ پوسٹ ہے جسے لکھنے کے لیے کسی شخص یا کمپنی نے آپ کو پیسے دیے ہوں۔ آپ کے بلاگ کے صارفین جتنا زیادہ آپ کی پوسٹ کوپسند کرتے ہیں اتنا زیادہ آپ پیسے کما سکتے ہیں۔ ‏‏اسپانسرڈ شدہ پوسٹوں کے بارے میں ایک اچھی بات یہ ہے کہ اس کے لیے آپ کو زیادہ صارفین کی ضرورت نہیں بلکہ آپ چند ہزار ماہانہ ایکٹیو سامعین کے ذریعے بھی اسپا نسرڈ شدہ پوسٹوں کے معیار پر پورا اتر سکتے ہیں۔

4.آن لائن کورسز

اس پوسٹ کا یہ چوتھا واضح طریقہ ہے جس سے آپ پیسے کما سکتے ہیں۔ آج کے دور میں بہت سے بلاگرز اسی طریقے سے ہزاروں ڈالرز کما رہے ہیں تصور کریں آپ کو دس ہزار ماہانہ صارفین مل جاتے ہیں جن میں سے 0.5فیصد آپ سے آپ کا آن لائن کورس دو سو ڈالر میں خرید لیتے ہیں آپ کا بلاگ ماہانہ دس ہزار ڈالر بناتا ہے۔ بلاگ مونیٹائزیشن کہ اس طریقے میں آپ کو صارفین کی ایک بڑی تعداد کی ضرورت ہوتی ہے۔

5.کوچنگ

اگر آپ نے ایک معلوماتی بلاگ بنایا ہے آپ کو چنگ کے ذریعے بھی آمدنی حاصل کر سکتے ہیں۔ بہت سے بلاگرز یہ کام بڑی کامیابی کے ساتھ کرتے ہیں۔ اس کا ایک بڑا فائدہ یہ بھی ہے کیا آپ کو زیادہ آمدنی کے لئے زیادہ سامعین رکھنے کی ضرورت نہیں ہوتی۔ بلکہ آپ کو چند ایسے لوگوں کی ضرورت ہوتی ہےجو آپ کے علم اور رہنمائی کی قیمت ادا کر سکیں۔ مونیٹائزیشن حاصل کرنے کے لئے اکثر نئے بلاگرز کوچنگ کی سروس دیتے ہیں۔

6.ای بک تیار کرنا اور بیچنا

اگر آپ اپنے بلاگ پر معلوماتی مصنوعات فراہم کرتے ہیں تو آپ اس کے ذریعے بھی مونیٹائزیشن حاصل کر سکتے ہیں۔ مثال کے طور پر اگر آپ کے پاس کہانیوں کا بلاگ ہے تو آپ اپنی سو پسندیدہ کہانیوں کی ایک ای بک بنا سکتے ہیں۔اور اپنے بلاگ کے صارفین کو چند ڈالر میں ڈاؤن لوڈ کے طور پر بیچ سکتے ہیں۔اس طریقے کی سب سے اچھی چیز یہ ہیں کہ ڈاؤن لوڈ کے قابل چیزیں ناقابل واپسی ہوتی ہیں اس لیے آپ کورقم واپس کرنے کی پریشانی سے نجات مل جاتی ہے۔ صارف آپ کی مصنوعات کو پانچ یا دس ڈالر کے عوض خریدتے ہیں اوراپنے راستے چلے جاتے ہیں۔

7.ری سیل کرنا

اپنے بلاگ کے ذریعے کسی برانڈ کا سامان فروخت کرنا یہ آپ کی آمدنی کے لئے ایک آسان اور اچھا طریقہ ہے۔ اس طریقے سے بہت سے بلاگرز اچھی آمدنی کے ساتھ اچھی زندگی گزار رہے ہیں۔
آپ کو اپنے بلاگ میں نوجوان اور پرجوش کمیونٹی تیار کرنے کی ضرورت ہے جنہیں آپ بلاگ کے حساب سے جوتی، کپڑے ،جیولری ،کراکری یا استعمال کی کوئی بھی چیز فروخت کر سکتے ہیں۔

 

8.صارفین کا تعاون

اگر آپ کامیاب بلاگر ہیں تو آپ اشتہار لگا کر ، سامان فروخت کرکے یا اسپانسرڈ شدہ پوسٹوں سے بھی معاوضہ وصول کر سکتے ہیں۔ آپ اپنے بلاگ کے صارفین کو اس منافع میں شامل کر سکتے ہیں یہ مونیٹائزیشن کا کامیاب اور قابل عمل طریقہ ہے

9.لیڈسیلز

اس طریقہ میں آپ جس موضوع پر بلاگ تیار کرتے ہیں اس سے منسلک کمپنیاں خود آپ سے رابطہ کرتی ہیں مثال کے طور پر اگر آپ کے بلاگ میں میک اپ کے بارے میں معلومات ہیں اور آپ کے بلاگ پر فالورز کی بڑی تعداد موجود ہے تو کاسمیٹک کمپنیاں آپ کے فالورز کو دیکھتے ہوئے آپ کو سپانسر کر سکتی ہیں یا آپ کے بلاگ پر اپنا اشتہار چلا کر آپ کو اس کی ادائیگی کرسکتی ہیں۔ یہ بھی ایک معقول اور مشہور ذریعہ آمدنی ہے۔

10. خریدنا

آج کی تحریر کا یہ طریقہ سب سے زیادہ محنت طلب اور طویل ہے اگر آپ کافی عرصہ تک اپنے بلاگ پر کام کرتے ہوئے فالورز کی ایک بڑی تعداد تیار کر لیتے ہیں تو کئی بڑی کمپنیاں آپ سے آپ کا بلاگ خریدنا چاہیں گی۔ مثال کے طور پر پندرہ ہزار افراد کی ای میل سبسکرائبر لسٹ بناتے ہیں تو بہت سی کمپنیاں آپ سے آپ کا بلاگ خریدنے کی کوشش کرینگی۔ آپ بلاگ کو فروخت کر کہ بھی پیسے کما سکتے ہیں۔
بلاگ سے پیسہ کمانے کے بہت سے مختلف طریقے ہیں۔ آپ کو یہ جاننا ہے کہ کون سا طریقہ آپ کے لئے بہتر ہے۔ چاہے آپ ملحقہ مارکیٹنگ ، ادا شدہ اشتہارات ، آن لائن کورس بیچنے ، انفارمیشن پروڈکٹ بیچنے ، یا صرف اپنے بلاگ کو اس مقام تک پہنچانے پر توجہ مرکوز کرنا چاہیے، جہاں بلاگرز کے لئے پیسہ کمانے کے بہت سے مواقع موجود ہیں۔

Leave a Comment